Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

بچو ں کی افطاری کیلئے

آلو کے سمائیلز

اجزا۔
آلو ……. 5 عدد درمیانے
نمک …… آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ….. آدھا چائے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر ….. 1 چوتھائی چائے کا چمچ
کارن فلاور ….. 2کھانے کے چمچ
بریڈ کرمبز …… 1 تہائی کپ
آئل ….. فرائنگ کیلئے

طریقہ۔
آلو دھو کے ابال لیں ….. ابالتے ہوئے تھوڑا نمک بھی شامل کر سکتے ہیں۔ جب آلوؤں کو اچھی طرح ابال آ جائے تو ان کا چھلکا اتار لیں اور میش کر لیں …… تمام مصالحے شامل کریں …… پھر اس کے گول پیڑے بنا لیں …. اور روٹی کی شکل میں بیل لیں …. بہت باریک نہ ہو…… گلاس کی مدد سے یا پھر گول کٹر کی مد د سے ٹکیاں کاٹ لیں۔ جوس پینے والے سٹرا کی مدد سے اس میں آنکھوں کی شکل کیلئے سوراخ بنا لیں، اور منہ بنانے کیلئے چمچ کے اگلے حصے کا استعمال کریں۔ اب ان کو ایک ایک کر کے احتیاط سے اٹھائیں اور ڈیپ فرائی کریں۔ یاد رہے …. آئل اچھا گرم ہو، یہ خاص طور پر بچوں کی افطاری کیلئے ہے…. بچے یقینا بہت لطف اندوز ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں