Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
آپ فطرتاً کیسی ہیں ؟ اپنے آپ میں گم یا پر اعتماد شخصیت
صلاحیت اور قابلیت اظہار چاہتی ہے …. اپنے اندر اعتماد پیدا کریں
آپ نے اپنی صلاحیتوں سے فائد ہ نہیں اٹھایا …. یہی وجہ ہے کہ آپ دیگر خواتین کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں، آخر ایسا کیوں ہے ؟ آپ بھی سانس لیتی ہیں … آپ بھی انسان ہیں …. پھر آپ اس قدر مختلف کیوں ہیں۔ موجودہ دور میں خواتین بہت تبدیل ہو چکی ہیں …. وقت نے انہیں بہت کچھ سیکھا دیا ہے …. یہی وجہ ہے کہ آج معاشر تی اور معاشی طور پر خواتین بھی ہر معاملے میں آگے نظر آتی ہیں۔ بہت سی خواتین سوچتی ہیں …. مگر اپنے آپ میں تبدیلی کی ہمت پیدا نہیں کر پاتیں۔ اس پر زیادہ غور نہ کریں ….. یہ جاگنے کا وقت ہے ….. زمانہ بہت آگے جا چکا ہے۔ یہ بات سوچیں کہ آپ کو اپنے اندر کیا تبدیلیاں پیدا کرنی ہیں ؟ (جائزہ لیں) کیا آپ مکمل طور پر دوسروں پر انحصار کرتی ہیں … اپنے اس رویے پر نظر ثانی کریں۔ کوئی دوسرا آپ پر حاوی ہے اور آپ اس کی فرمائش کے مطابق کسی بھی کام کو انجام دینے لگ جاتی ہیں ….. آپ کو آزادی سے محبت ہے آپ چاہتی ہیں کہ آپ اپنی مرضی سے کسی کام کو انجام دیں ۔
آج کا دور ترقی کی دوڑ میں کہیں آگے جا چکا ہے … دنیا نے عورت کی حقیقت اور اہمیت کو تسلیم کر لیا ہے۔ آپ بھی اس حقیقت کو قبول کر لیں، اس بات پر غور کریں کہ آپ کو کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔ کمزور خود اعتمادی آپ میں کم ہمتی کا با عث ہے …. اپنے آپ میں ہمت پیدا کریں …. وہ رویہ اپنا ئیں جو آپ کی عزت کا مقام دلانے میں مدد گار ہو۔ آپ سے تعلق رکھنے والے لوگ آپ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں …. آپ کو منفی طور پر متا ثر کرتے ہیں او ر اپنا مطلب نکال لیتے ہیں۔ آپ میں بھی اتنا حوصلہ نہیں ہے کہ آپ کسی کو انکار کر سکیں ….. آپ کو ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق ڈھال لیتا ہے اور اپنا کام کرواتا ہے ….. آپ دوسروں کے رویوں پر غور کریں …. اور پھر اپنے اندر ہمت پیدا کر کے ”نہیں“ کہنے کی عادت ڈالیں۔ آپ میں جس اعتماد کی کمی ہے ….. اسے حاصل کر لیں۔ (انحصار کی اہمیت ) زندگی آپ کی ہے ….. آپ کو گزارنا ہے ….. اسے اپنی مرضی سے گزاریں … اگر آپ کو کسی معاملے سے خوشی حاصل ہوتی ہے تو اسے حاصل کریں ….. اس بات کا جائزہ لیں کہ
آپ کی خوشی پر کسے خوشی ہوتی ہے اور کون نا خوش ہو تا ہے۔ اپنے اندر انکار کی ہمت پیدا کریں اور یہ انکار وقت پر ہونا چاہئے۔ اپنے کام پر دھیان دیں، کسی کے تبصروں پر توجہ نہ دیں۔ ہاں اگر کو ئی آپ کی حوصلہ افزائی کرے تو اس کا خیر مقدم کریں …. آپ کا کام آپ کو کرنا ہے …. کوئی بھی اس سلسلے میں آپ کی معاونت نہیں کرے گا …. پھر کسی کو ا س سلسلے میں انکار کرنے میں کیا ہرج ہے۔ اپنے آپ سے محبت کریں …. کسی بھی کام کی درست تکمیل پر اپنے آپ کو انعام دیں۔ ہر شخص اپنے آپ میں اچھا یا بر ا ہوتا ہے …. اپنے آپ کو پہچانیں …. اپنی سوچوں میں مثبت تحریک پیدا کریں …. یہ آپ کیلئے مفید ہے۔ مختلف دلچسپیوں میں اپنے آپ کو مصروف کریں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔ آپ کیلئے بہت سی دلچسپیاں موجود ہیں۔ مثلاً کتب بینی، سونا، ٹی وی دیکھنا، لکھنا، سیر و تفریح کرنا، گپ شپ لگانا وغیرہ۔ اپنے قیمتی وقت کو ضائع مت کریں ….. بلکہ اس کا درست مصرف تلاش کریں….
اس طرح نہ صرف آپ خود کو مصروف رکھ سکیں گی ….. بلکہ اس طرح آپ کا ذہنی دباؤ اور تناؤ بھی کم ہو گا …. اور آپ کو اپنی دیگر مصروفیات کیلئے مثبت خیالات بھی مل جائیں گے ….. اپنی طاقت خود حاصل کریں …. اپنی خوشی خود ڈھونڈیں ….. وقت ضائع کرنا چھوڑ دیں …. اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آپ کون ہیں ؟ آ پ کا تعلق کہاں سے ہے ؟ آ پ کی حیثیت کیا ہے ؟ آپ نے کس شے کا ا نتخاب کیا ہے ؟ آپ کی خواہشات مختلف ہو سکتی ہیں۔ ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے آپ کا الگ مقام ہے …. آپ کی صلاحیت، قابلیت اظہار چاہتی ہے ….. مختلف مشکل معاملات کا سامنا کرنا سیکھیں۔ اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کریں، اپنی پسند کا جائزہ لیں۔ اپنے دفتر، گھر اور دیگر مصروفیات پر غور کریں۔ ان پر گھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ ان پر غور کر کے مثبت حل تلاش کریں۔ پھر اس پر عملی قدم اٹھائیں۔ یہ ضروری نہیں کہ پہلے ہی مرحلے میں کامیابی حاصل ہو جائے …. بلکہ ہر معاملے میں کامیابی
آہستہ آہستہ ملتی ہے۔ اپنے معاملات میں سے ہی اپنی خوشی کو تلاش کریں۔ اپنے ذہن کو مختلف خیالات کی آماجگاہ نہ بنائیں …. مدد اور احساسات کے جذبے کو نمایاں رکھیں۔ ہر معاملے میں خواہ یہ کاروباری ہوں یا گھریلو، مثبت اور مضبوط اندازِ فکر کی ضرورت ہے۔ ا ن کے مقصد کو سا منے رکھیں تو آپ میں خود بخود قوت بیدار ہو جائے گی۔ اور آپ کو کسی بیرونی مدد کی ضرورت بھی محسوس نہ ہو گی۔ مدد او ر احساس کا جذ بہ آپ کے اندر خود ہی ابھرے گا…… اور وہ کام جسے آپ بہت مشکل تصور کر رہی تھیں ….. اس طرح آسان ہو جائے گا …. آپ خود حیران رہ جائیں گی ….. اپنی غلطیوں کو نہ دہرائیں …. اور نہ ہی زیادہ پریشان ہوں ….
مختلف کام کے دوران کچھ غلطیاں ہو سکتی ہیں
…. اس پر اپنے آپ کو موردِ الزام نہ ٹھہرائیں بلکہ اس بات پر غور کریں کہ اس کا ازا لہ کس طرح ممکن ہے ؟ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو دیکھیں، ا ن کا رویہ او ر کام کرنے کا انداز آپ کو بہت کچھ سمجھنے میں مدد دے گا …. اور آپ کو اس بات سے قوت ملے گی، اگر آپ دوسروں کو اپنے کام سے مطمئن کر سکتی ہیں ….. تو پھر آپ کو نہ تو پریشان ہونے کی ضرورت او ر نہ ہی کسی الجھن میں مبتلا ہونے کی۔ معمولی غلطی کا امکان ہر معاملے میں رہتا ہے …. لہذا کام کا ارتکاز توجہ سے کریں۔ تا کہ غلطی کا امکان ہی نہ رہے۔ کسی بھی معاملے میں گھبرانے، ڈرنے، شرمانے کی ضرورت نہیں …. اپنے اندر اعتماد پیدا کریں …. آپ کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں۔