Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

ارشد ندیم کا گولڈ میڈل جشن آزادی کا تحفہ۔ علامہ مشتاق احمد کمبوہ

چیف کوارڈنیٹر بین الاقوامی مذاہب، امن کمیٹی پاکستان، ڈائریکٹر علامہ اقبال کمیو نٹی سنٹر (نیویارک) علامہ مشتا ق ا حمد کمبوہ نے ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی کے موقع پر کہا کہ پاکستانی قوم جو اس وقت پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور سیاسی عدم ِ استحکام کی وجہ سے تقریباً ذہنی مریض بن چکی ہے، کوئی اچھی نوید ان کیلئے جیسے ایک خواب بن کر رہ گیا تھا

ایسے حالات میں ارشد ندیم نے چالیس سال بعد گولڈ میڈل جیت کر عوام کو خوشیوں سے مالا مال کر دیا۔ پاکستان کھیلوں کے تمام شعبوں میں ہونیوالے بین الاقوامی مقابلہ جات میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا رہا تھا …… ایسے میں ارشد ندیم کی کامیابی تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی۔

اور یہ پاکستانی عوام کی جشن ِ آ زادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے ایک تحفہ ہے۔ علامہ مشتا ق احمد کمبوہ نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے 2024ء کے پیرس اولمپکس میں ”جیولین تھرو“ کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر پاکستانی قوم کو ایک شاندار آزادی کا تحفہ دیا ہے اس تاریخی کامیابی نے نہ صرف ارشد ندیم کو عا لمی سطح پر ایک ممتاز مقا م دلایا بلکہ پوری پاکستانی قوم میں جوش و خروش اور فخر کی لہر دوڑا دی ہے ….. ارشد ندیم کی کامیابی نے پوری قوم کے دلوں کو گرما دیا ہے اور ہر طر ف فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر، عوامی اجتما عات اور دیگر پلیٹ فارمز پر ارشد ندیم کی کامیابی پر جشن منایا جا رہا ہے اور ان کی محنت کو سراہا جا رہا ہے۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیو ں نے بھی ارشد ندیم کی کامیابی پر بھر پور خوشی کا ا ظہار کیا ہے ….. دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے ارشد ندیم کے سونے کے تمغے کی خبر کو نہ صرف اپنے جشن میں شامل کیا بلکہ اپنے جذ بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے ان کی قوم کی عظمت کو ثابت کر دیا ہے۔

ارشد ندیم کی اس کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ان کی شاندار کامیابی نے دنیا بھر میں پاکستانی کھیلوں کی صلاحیتوں کا لوہا منو ایا ہے۔ ارشد ندیم کی محنت، عزم اور حوصلے نے دنیا بھر میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے اور ان کی کامیابی نے پاکستان کو کھیلوں کی دنیا میں ایک مضبوط مقام دلایا ہے۔ علامہ مشتاق احمد کمبوہ نے گفتگو کے آخر میں کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ارشد ندیم کی بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے …… ان کی کامیابی نے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے پاکستانیوں کو فخر محسوس کرایا ہے اور کھیلوں کے میدان میں پاکستان کی کامیابیوں کی نئی راہیں کھول دی ہیں ….. ارشد ندیم کی یہ کامیابی ہمارے کھیلوں کے مستقبل کیلئے ایک روشن امید کی علامت ہے …… اور ہمیں مزید کامیابیوں کی طرف بڑھنے کی تحریک فراہم کرتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں