Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
”الماری“ سادگی ، خوبصورتی اور انفرادیت کا خوبصورت،حسین امتزاج
”الماری“ صدیوں سے ایک سادہ خوبصورت سا نام…. پر سکون ، آرام دہ، اور خوبصورت ملبوسات کا احساس اجاگر ہونے لگتا ہے۔”الماری“ اردو زبان کا ایک خوبصورت نام جس کو سوچتے ہی انسان کے دماغ میں سب سے پہلے یہی خیال آتا ہے کہ المار ی کھلے تو اس میں خوبصورت کپڑے ، پہناوے ہوں گے ۔
بس اسی سوچ سے ”الماری“ کا نام مختص کیا گیا۔ اس کے ”لوگو“ میں بھی سادہ اور خوبصورت ترتیب نظر آئے گی۔ اس میں سب سے پہلے کوشش یہ کی گئی ہے کہ اس میں زیادہ سے زیادہ سادہ یعنی پلین کپڑوں میں خوبصورت انداز اپنا ئے جائیں۔ اس وقت مارکیٹ میں اکثریت پھولوں سے بھرے مختلف رنگ کے کپڑے ہی ہمیں نظر آتے ہیں… لیکن ساد ہ کپڑے بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ خواتین کے پاس زیادہ تر وقت نہیں کہ لیسوں او ر کڑھائی کے جھنجھٹ میں پڑیں… اور ان کا وقت ضائع ہو ۔
خا ص کر ورکنگ ویمن کے پاس تو وقت ہی نہیں ہوتا، ”الماری“ میں ان کے لباس اس انداز میں تیار کئے جا رہے ہیں کہ ان ملبوسات کو سردیوں میں شالز کیساتھ استعمال کیا جا سکے اور گرمیوں میں بھی کپڑے ہلکے پھلکے بھی ہوں اور دیدہ زیب بھی لگیں۔ اس ’’الماری“ کے کپڑوں میں خاص کر سردی اور گرمی کے حوالے سے رنگوں کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ ہر سائز میں سوٹ موجود ہیں….
اس میں آپ کو چھوٹے ڈیزائن میں ڈاٹس یا لائن میں بھی کپڑے نظر آئیں گے… لیکن کوشش کی گئی ہے زیادہ تر سادہ ہی ہوں۔ یہ ہماری نوجوان خواتین کی پسند کو مدِ نظر رکھا گیا ہے جس میں سکول، کالج، یونیورسٹیز کی لڑکیاں اور ورکنگ ویمن شامل ہیں۔ ا س کی سلائی میں ایک خاص چیز کا خیال رکھا گیا ہے کہ اس کی کارجن لائن برقرار رہے۔ ابھی اس کو آن لائن ہی شروع کیا ہے…. انشاء ا للہ! آپ کی دلچسپی اور محبت اس میں مزید رنگ بھر دے گی۔
الماری کالنک انسٹاگرام پرموجود ہے۔
almariofficalpk