Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

بدلتے موسم….بدلتے رنگ

بدلتا موسم….بدلتے رنگ…رنگ برنگی تتلیاں…اٹھکیلیاں کرتی ہوائیں..جھومتے بادل…کھکھلاتے پھول….چہچہاتے پرندے…قدرت کی خوبصورتی کانظارہ زندگی کاکس قدر خوشگوار احساس ہے۔

موسم بہار کی آمدآمد ہے….سردی کی شدت کم ہورہی ہے..موسوں کا اثرانسان کے موڈ،مزاج پر بھی اثر اندازہوتا ہے…ویسے کہتے ہیں کہ ”دل کا موسم اچھا ہوتو سب اچھا لگتا ہے“۔اگر دل کاموسم اچھا نہ ہوتو کچھ اچھا نہیں لگتا…. اس بارے میں ہرایک کی رائے مختلف ہوسکتی ہے۔۔۔کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے….کہ موڈ،مزاج ذرا ڈسٹرب ہو..تواٹھکیلیاں کھاتی ہوائیں، خوبصورت موسم میں آپ باہر کسی خوبصورت جگہ پر جائیں تو یقینا موڈ خوشگوار ہوجاتا ہے…چہرے پر تروتازگی بکھر جاتی ہے…موسم بہارآہستہ آہستہ اپنے جوبن پرآرہاہے….ہرطرف رنگ برنگے….کھکھلاتے پھول…خوشبو،رنگ نظر آنا شروع ہوگئے ہیں….خوشگوار ہوائیں چل رہی ہیں….پھول بہار کی سب سے حسین سوغات ہیں…پھولوں کودیکھتے ہی فرحت…سکون…اورتازگی کا احساس اجاگر ہونے لگتا ہے…پھول تازگی کااحساس دلاتے ہیں…ان کااستعمال شخصیت میں سحر پیدا کردیتا ہے۔زندگی کازائقہ اورخوبصورتی کاتصورپھولوں کے بغیرناممکن ہے…پھول ہیں تو زندگی ہے….پھولوں کی پتیوں کا لمس اورخوشبو انسان کوویسے ہی پاگل کردیتی ہے…پھولوں کودیکھتے اورمحسوس کرتے ہی آنکھوں اوردل کوعجیب سانشہ اورحرارت ملنے لگتی ہے….ہم جس طرح کے مشینی دور اورآلودگی جیسی فضامیں سانس لے رہے ہیں…وہاں تو پھول….درختوں کی بہت ضرورت ہے…جو آلودگی کوکم کرنے میں مددگار ہوسکیں…کچھ عرصہ پہلے تک بہارکے موسم پھولوں کی نمائش کی تفریح کیساتھ ساتھ پتنگ بازی بڑے شہروں میں ہرسال اپنے عروج پرہواکرتی تھی….خاص کر پنجاب کے بڑے شہروں لاہور،فیصل آباد اوردیگر شہروں میں آسمان پر ہر طرف پتنگ بازی اورفضا بوکاٹا کی آوازوں سے گونج رہی ہوتی تھی۔طرح طرح کے پکوان…کھابے سے لوگ لطف اندوزہوتے تھے۔فضامختلف گلوکاروں کے گانوں سے بھی گونج رہی ہوتی تھی۔۔۔تفریح کیساتھ ساتھ یہی تفریح۔۔۔دھاتی ڈور بہت سارے لوگوں کی جانیں لے جاتی تھی۔۔۔تو آخر کارحکومت وقت کوپتنگ بازی پرپابندی عائدکرناپڑی….پکوانوں میں خاص کر ساگ،مکھن،مکئی کی روٹی اوردیگر پکوان بھی موڈ،مزاج کو خوشگوارکردیتے ہیں….مزے مزے کے پکوان بدلتے موسموں کیساتھ ساتھ خوب مزہ دیتے ہیں۔جہاں پکوانوں اوررنگو ں کی بات ہو…وہاں فیشن میں خواتین کالباس میں ورائٹی بھی تبدیل ہوتی رہتی ہے….رنگ برنگے نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات انسان کی شخصیت کو چارچاند لگادیتے ہیں اورلباس ہو بھی موقع مناسبت سے اورمہذب بھی….پھر تو وقارمیں اور اضافہ بھی ہوجاتا ہے…اوردیکھنے والے پربھی اچھا تاثر پڑتا ہے۔۔۔بات تو آپ کی پسند اورسوچ پرہے….کچھ لوگ ایسے بے تکہ…بے ڈھنگا لباس زیب تن کئے ہوتے ہیں….دیکھنے والو ں کیلئے نمونہ بنے ہوتے ہیں…موسم آپ کے لباس پر بھی اثراندازہوتا ہے….موسم کے حساب سے ہی لباس زیب تن کریں۔۔۔تب ہی آپ ریلکیس اوراچھا محسوس کرتے ہیں…خودکو بھی اچھالگتا ہے اوردوسروں کو بھی۔بدلتے موسموں میں کھانوں میں ورائٹی لائی جائے….اپنے موڈکو بھی اچھا اچھا رکھیں اور د وسرں کے بھی….اور پھولوں کوزیادہ سے زیادہ فروغ دیاجائے….بلاشبہ پاکستان میں بیشمارادارے پھولوں کی نمائش میں حصہ لیتے ہیں جس میں تعلیمی اداروں سے لیکرپرائیویٹ اورگورنمنٹ سطح پر سب شامل ہیں…یہ ہم سب کی انفرادی ذمہ داری ہے….کہ پھولوں کو فروغ دیا جائے ان کی حفاظت کیجائے…موسم بہارسے لطف اندوز ہونا ہے تو پھول زیادہ سے زیادہ لگائیں۔۔پھول زندگی ہیں…بہار کی آمد ہیں….دھواں اورآلودگی کوکنٹرول کرنے کاذریعہ بھی یہی ہیں….تب ہی ہم خوفناک اورمہلک بیماریوں سے کچھ بچ بھی سکیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں