Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

بچوں اور بڑوں کیلئے منفرد چکن چیز بن

اجزاء
میدہ ….. 3 کپ
خمیر …… 2 چمچ

چینی …… 2 چمچ
تیل …… 2 چمچ
نمک ….. 1چائے کا چمچ

پانی …… 1کپ
چکن …… آدھ کلو کیوب میں کٹا ہوا
پیاز ….. 1 درمیانہ
ادرک، لہسن کا پیسٹ ….. 1کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ….. 1چائے کا چمچ

ہلدی ….. آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ …..1 چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر ….. 1 چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ….. حسب ِ ضرورت
کیچپ ….. 2 سے 3 چمچ
سویا ساس ….1 چمچ
موزیلا چیز ….آدھی پیالی
چیڈر چیز …… آدھی پیالی
سفید اور کالے تل ….. حسب ضرورت
انڈہ …. 1 عدد

ترکیب

پانی نیم گرم کر لیں …. اس میں چینی اور خمیر شامل کر کے 3 سے 4 منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ ایک باؤل میں میدہ ڈالیں، نمک اور آئل ڈال کے مکس کریں۔ پھر خمیر والے پانی سے آٹا گوندھ لیں ….. گوندھے ہوئے آٹے کو دو گھنٹے کیلئے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ دو گھنٹے بعد آٹا پھول کر ڈبل ہو جانا چاہئے۔ دوسری طرف پین میں تھوڑا سا آ ئل گرم کریں ….. اس میں پیاز با ریک کاٹ کر ڈال دیں اور فرائی کریں …. چکن اور لہسن، ادرک کا پیسٹ شامل کر کے اچھی سی بھنائی کریں۔ تمام مصالحے شامل کر دیں ….. کیچپ اور سویا ساس بھی شامل کر دیں۔ چکن کو مزید باریک کرنے کیلئے گرائنڈر میں ڈا ل کے ریشے بنا لیں….. اب اس میں چیز کدو کش کر کے شامل کریں۔ گوندھے ہوئے آٹے کو ا ب ہلکا سے پھر گوندھے ….. اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں ….. پھر پیڑے کو ہلکا سا پھیلائیں اور اس میں تھوڑا چکن والا مکسچر رکھیں …… اور بند کر د یں اور گریس کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں رکھ دیں …. انڈے پھینٹ لیں اس کو برش کی مدد سے بن کے اوپر انڈہ لگائیں اور تیل چھڑ ک دیں اور بیک کرنے کیلئے 180 ڈگری پر 20 سے 25منٹ کیلئے اوون میں رکھ دیں اور بیک کر لیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں