بچوں کیلئے سحری، افطاری میں کھانوں کو غذائیت سے بھر پور خوبصورت اور پرکشش بنائیں

رمضان المبارک کا مقدس اور با برکت مہینہ شروع ہو چکا ہے …. سحری، افطاری میں بڑوں ، چھوٹوں سب کی پسند کیلئے خاص اہتمام کیا جا تا ہے۔ چھوٹے بچے تو خاص طور پر روزہ رکھنے کیلئے بہت بے تاب ہوتے ہیں…. بچوں کیلئے سحری، افطاری میں سپیشل تیاری کرنا ہوتی ہے۔ اس حوالے سے کوکنگ ایکسپرٹ سلمٰی رشید نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بچوں کی خواہش اور پسند کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے

اور دوسری طرف ان کی صحت کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے۔ تو اس لئے بچوں کیلئے پھل، دودھ، دہی، تمام وٹامن، کیلیشم اور پروٹین سے بھرپور غذائیں استعمال کرائیں۔ سحری میں گندم کے آٹے سے بنی روٹی یا ڈبل روٹی جو بھی بچے شوق سے کھائیں ….. ان کو دیں۔ دہی اور انڈہ ضرور دیں۔ اگرچہ کچھ بچے انڈہ شوق سے نہیں کھاتے تو انہیں سینڈوچ بنا دیں۔ جس میں انڈہ لگا دیں …. یا ٹوسٹ کی شکل میں انڈہ انہیں کھلائیں۔ تازہ جوس دے دیں اگر بچے دودھ لے رہے ہیں تو انہیں ملک شیک بنا دیں۔ آجکل سٹرابیری مارکیٹ میں عام ہے…. اس کا ملک شیک بنا دیں۔ سلمیٰ رشید کا اس حو الے سے مزید کہنا تھا کہ افطاری میں فروٹ چاٹ بنا دیں…. جس میں دہی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کریم کو بھی شامل کر لیں، چنا چاٹ بنائیں جس میں لوبیا، کھیرا، آلو، ٹماٹر، اور دہی کے استعمال سے مزیدار بنائیں۔ سینڈوچ اور برگر میں چیز کا استعمال کریں …. بچے شوق سے کھائیں گے ….. فریش جوس کا استعمال کریں۔ کھجور کے استعمال کی عادت بچوں میں لازمی ڈالیں….. کوشش کریں کہ بچوں کو چکن چیز بال بنا دیں یہ بھی بچے بہت شوق سے کھائیں گے …. کھانے کی چیزوں کو مزیدار اور غذائیت سے بھرپور بنائیں، کھانے کی پریذینٹیشن کو بچوں کیلئے پرکشش اور خوبصورت بنائیں۔ اسطرح بچے روزہ بھی شوق سے رکھیں گے اور ان کی صحت بھی اچھی رہے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں