Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

بچوں کی صحت……نو کمپرومائز

بچے ہماری زندگی،بچے باغ وبہار،بچے ہماری سانسیں ہماری دلوں کی دھڑکن ہیں۔۔ان کی کلکاریوں اورشراتوں سے گھروں میں رونق ہے..زندگی کااحساس ان کے دم قدم سے ہے.. انہی بچوں نے کل کو ملک کی باگ ودوڑ سنبھالنی اور اورمعاشرے میں اہم کردار ادا کرنا ہے..ان کی اچھی صحت کاخیال رکھنا بہت ضروری ہے

متوازن غذا…اچھی اورپرُسکون نیند اورگھر کاخوشگوار ماحول بچوں کی صحت اورشخصیت پر انتہائی متاثر کن اثر ڈالتا ہے بچے ہماری زندگی،بچے باغ وبہار،بچے ہماری سانسیں ہماری دلوں کی دھڑکن ہیں۔۔ان کی کلکاریوں اورشراتوں سے گھروں میں رونق ہے..زندگی کااحساس ان کے دم قدم سے ہے.. انہی بچوں نے کل کو ملک کی باگ ودوڑ سنبھالنی اور اورمعاشرے میں اہم کردار ادا کرنا ہے..ان کی اچھی صحت کاخیال رکھنا بہت ضروری ہے..سب سے اولین اچھی صحت کیلئے متوازن غذا ہے….متوازن غذا بچوں کیلئے بہت ضروری ہے…بچے کھیلتے..بھاگتے شرارتیں کرتے ہیں..ان کی کیلریز اتنی زیادہ خرچ ہوتی ہیں…ان کو تھوڑے وقفے وقفے کے بعدکچھ نہ کچھ کھانے کودیتے رہیں…مثلاً دودھ سے بنی چیزیں…بچے کوزیادہ تندرست وتوانا بناتی ہیں..پھل بھی بچے شوق سے کھاتے ہیں۔۔ان میں کیلا..سیب وغیرہ دیاجاسکتا ہے…وہ توبچوں میں بڑھتی عمر کیساتھ ساتھ فروٹ اوردوسری غذائیں مزید شامل کی جاسکتی ہیں….لیکن احتیاط بہت ضروری ہے…پانی کا خاص خیال رکھیں…پانی ہمیشہ بچوں کو ابال کرپلائیں..کہیں آنا جانا ہو…جیسے ہی جگہ…ماحول تبدیل ہوا..چھوٹے بچے اکثر بیمار ہوجاتے ہیں…سردی ہو یا گرمی..بدلتے موسم نازک بچوں پر بہت جلد اثر انداز ہوتے ہیں…آجکل بچوں میں ڈائریا کی شکایات عام ہیں…ہسپتالوں میں ایسے بچوں کی تعداد بہت آرہی ہے…اس صورتحال میں ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ گھر میں ایک سے زائد فیڈر رکھیں…تین سے چار ماہ تک فیڈر تبدیل کرلینا چاہئے..آگے اب سردی کاموسم شروع ہونیوالا ہے..بچوں کاخاص خیال رکھیں..کیونکہ بچے ذرا سے بیمار ہوئے…مائیں الگ سے تکلیف دہ صورتحال سے گزرتی ہیں…اورگھر کاسارا ماحول ڈسٹرب ہوجاتا ہے..اور خدا نہ کرے! بچے جب بیمار ہوتے ہوتے زیادہ بیمار ہوجائیں اوربچوں کی صورتحال زیادہ خراب ہوجائے…پھرایسی صورت کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے توکوشش کریں بچے ذرا بیمار ہوں…فوراً کسی اچھے ڈاکٹر کوچیک کروائیں..اوران کی ہدایا ت پر عمل کریں.. اوردوسرے نمبر پربہت ضروری بچوں کی اچھی صحت کیلئے پرُسکون اوراچھی نیند ہے… بچے جتنے زیادہ سے زیادہ سوئیں گے ان کی صحت اتنی بہتر ہوگی۔۔

ور گھر کاماحول جتنا خوشگوار اورپرُسکون ہوگا بچوں کی شخصیت اتنی متاثر کن اورمضبوط ہوگی..بچوں کوجتنا اچھا ماحول گھروں میں ملتا ہے اورباہرتعلیمی اداروں اورمعاشرے میں اتنے پراعتماد طریقے سے اپنا کردار ادا کرتے اوردوسروں کیلئے مثال بنتے ہیں۔۔۔یہ سارا کردار والدین کوہی ادا کرنا ہوتاہے…اپنے بچوں کو اچھی اورمضبوط اورمتوازن شخصیت کیلئے کسی دوسرے پر انحصار کبھی بھی مت کریں..جوآپاپنے بچے پرخود روزانہ کی بنیاد پر ہرطرح سے محنت کرتے ہیں.اور کرسکتے ہیں.محنت کامطلب سختی اورمارپیٹ ہرگز ہرگز نہیں….پیار سے…سمجھانے سے…ان کی تعلیم پر…ہر اچھی بری بات پر…ہرمعاملات پر آپ والدین کی خود کی ہی ذمہ داری ہے.ان کی ہرچیز کاخیال رکھیں…پھر اس کے نتائج بھی انتہائی مثبت اورخوشگوار ہوتے ہیں…جو خوشی اس محنت کے نتیجے میں حاصل ہوتی ہے…جوبچے جتنے لائق اوروقت کیساتھ ساتھ جتنا اچھی outputدیتے ہیں..وہ خوشی بیان سے باہر ہوتی ہے..ایک اینٹ سیدھی رکھتے ہیں توتمام دیوار سیدھی…ذرا سی غلطی..ذرا سے لاپرواہی..بچوں کو کہاں سے کہاں سے لیجاتی ہے… اسلئے بچوں پر زندگی میں ایک بار محنت ہوجائے بچے ہمیشہ کیلئے کامیاب منزلوں میں نکل جاتے ہیں.. اسلئے بچوں کی صحت پر کسی صورت پر بھی کوئی ”کمپرومائز“ نہیں کرنا چاہے..بچوں کی اچھی پیاری صحت کیساتھ ہی ہماری زندگی۔۔۔اورہمارا جینا مرنا ہے۔۔۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں