دنیا جو پیغام ِ خدا سے خالی تھی ، آپُ نے آ کر اس حصے میں دستک دی

شاعر …. شہزاد بیگ
میرے نبی نے ہر خطے میں دستک دی
عربی عجمی ہر لہجے میں دستک دی
چاروں جانب دہر میں تھا جب سناٹا
شاہ ّ عرب نے سناٹے میں دستک دی
سب سے آخری دستک تھی یہ دنیا میں
اس لئے آپ ؐ نے ہر گوشے میں دستک دی
دنیا جو پیغام ِ خدا سے خالی تھی
آپ ؐ نے آ کر اس حصے میں دستک دی
”کنُ“ کہہ کر جب دنیا کو تخلیق کیا
پاک نبیُ نے اس لمحے میں دستک دی
مٹی سے خوشبو کی لہریں پھوٹ پڑیں
مٹی کے جس جس ذرے میں آ کر دستک دی
ایسی خوشبو آئی شہرِ مدینہ سے
جس نے دل کے ہر قرئے میں دستک دی
ساری دنیا سوئی ہوئی تھی جب شہزاد
شاہِ امم نے ہر کونے میں دستک دی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں