رانا مشہود احمد خاں، مشیر وزیراعظم یوتھ پروگرام فیصل آباد کا دورہ

رانا مشہود احمد خاں، مشیر وزیراعظم یوتھ پروگرام فیصل آباد دورہ کے موقع پر گورنمنٹ یونیورسٹی برائے خواتین، اورینٹیل کالج روڈ، جامعہ عثمانیہ اور معروف صحافی رفعت قادری کے عشائیہ و پریس کانفرنس، علامہ امجد کو اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر نامزد ہونے پر مبارک باد دینے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔

ان ساری تقریبات اور مصروفیات میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے
چیئرمین صد اقت حسین لودھی کا ساتھ ان کیساتھ رہا۔ صداقت حسین لودھی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں رانا مشہور کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ وہ میرے بیٹے قنبر لودھی کے آفس میں کچھ لمحات کیلئے تشریف لائے۔ اور بیٹے کو مبارک باد اور دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر مرکزی سنیئر نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ رانا حبیب الرحمن، گلگت بلتستان کے وزیر برائے امور نوجوانان فیض اللہ فراز، کاشف رندھاوا، سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد، عثمان رفعت قادری، اسفند یار بھی ہمرا ہ رہے۔ وائس چانسلر گورنمنٹ یورنیورسٹی ڈاکٹر کنول امین، اورینٹیل کالج جڑا نوالا روڈ کے پرنسپل قاسم بٹر نے مہمانوں کو زبردست انداز میں استقبالیہ دیا۔
