راکھ میں چمکتی نظم

شاعری …. مقصود وفا

جاگتے دریچوں میں
خواب سوئے رہتے ہیں
آنکھ کے پیالے میں
ان گنت زمانوں کی
ریت گرتی رہتی ہے
ادھ بجھے مکانوں میں
جا چکے مکینوں کی
بات چلتی رہتی ہے
راکھ اڑتی رہتی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں