زردہ

اجزا
سیلا چاول2گلاس
آئل1کپ
زردہ رنگ1چمچ
میوہ حسب ضرورت
گرِی حسب ضرورت
بادام چھلکا اترے ہوئے حسب ضرورت
چھوٹی الائچی کے چند دانے
دہی آدھا کپ اگر چھوٹا ہو تو ایک کپ
دودھ آدھ کپ یا پونا کپ
چینی پونے2گلاس
چھوہارےحسب ضرورت
کھویا اگر ڈالنا ہوتوآدھ پاﺅ
طریقہ!
سیلا چاول زیادہ پانی ڈال کے بوائل کرلیں ،اسی میں زردہ رنگ ڈال دیں ۔ چاول زیادہ نہیں گلانے , تھوڑے کچے ہوں تو چھلنی میں ڈال کے پانی نکال لیں ۔ اب پین میں دودھ ڈالیں ساتھ ہی چینی ڈال دیں جب بلبلے بننے لگیں تو اس میں دہی بھی ڈال دیں . زیادہ دیر نہیں پکانا اس کے بعد فوراً چاول ڈال دیں ساتھ ہی گری ، بادام ڈال دیں پانی خشک ہونے کے قریب ہو تو علیحدہ فرائنگ پین میں آئل ڈال کے الائچی اور میوہ ڈال کے کڑکڑا لیں اور اسے بھی چاول میں ڈال دیں ، دم دے دیں ۔ 10منٹ کے بعد کھول لیں اور سرو کریں۔
Load/Hide Comments