Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
خدارا وقت کی قدر کریں….ایک ایک لمحے کو قیمتی جانیں
زندگی سے بڑھ کر ہمارے پاس اور کیا نعمت ہو سکتی ہے… زندگی اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی اور خوبصورت نعمت ہے۔ زندگی… موت یا کوئی بھی تکلیف ہر انسان کی زندگی میں آتی ہے…. ہر انسان زندگی کے مختلف نشیب وفراز سے گزرتا ہے….. تکالیف… مشکلات… مسائل، خوشیاں، نعمتیں… زندگی کی رونقیں…. اچھا برا وقت سب ساتھ ساتھ… ان کا سنگم ایسے ہی…. جیسے پھولوں کیساتھ کانٹے… دکھ اور سکھ کا ساتھ…. رات اور دن کا ساتھ۔
وقت کے ایک ایک سیکنڈ… ایک ایک لمحے کی قدر کریں… ایک ایک لمحے کو اچھا گزارنے کی کوشش کریں… جو لوگ زندگی میں وقت ضائع کرتے ہیں…. و ہ زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے… وہ لوگ وقت کا رونا لیکر بیٹھ جاتے ہیں… ہمیشہ وقت اور زمانے کو برا بھلا ٹھہراتے رہتے ہیں… وہ ہمیشہ ناکام رہتے ہیں… ہمارے پاس وقت ہی وقت تو ہے… سوچنا تو یہ ہے ،اس وقت کو ہم استعمال کس طرح کر رہے ہیں… جو ہما رے اختیار میں ہے… وہ تو ہم کر سکتے ہیں… ہر کام اپنے وقت پر کرنے کی کوشش کی جائے … خاص کر وقت کی صحیح پلاننگ کی جائے۔ آپ سب کچھ اچھے طریقے سے ہینڈل کر سکتے ہیں….ہر چیز کو کوالٹی ٹائم دے سکتے ہیں… فضو ل کاموں میں وقت ضائع نہ کیا جائے… ہفتے بعد… مہینے بعد اور سال بعد اپنا جائزہ لیں… آپ کہاں کھڑے ہیں… پھر اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے سیکھیں پھر آگے چل پڑیں۔
غیر ضروری منفی سوچوں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے ہمیشہ بچیں…سوچ کو مثبت او ر مزاج کو ہمیشہ توازن میں اور زبان کو میں رکھیں۔ اپنے دماغ کو اپنی سوچوں کو اپنے عمل کو ا پنے کاموں پر فوکس کریں…. آپ اپنے حصے کا کام کرتے جائیں… بارش کے قطرہ کیطرح آپ اپنا حصہ ڈالتے جائیں۔ ہما را زیادہ تر وقت اسی میں ضائع ہو رہا ہے… دوسروں پر تنقید کرنے… حسد کرنے… اور مسائل کا ر ونا روتے روتے آدھی سے زائد زندگی ہماری یونہی گزر جاتی ہے… گزر جائے گی… تکالیف، مسائل جو قدرت کیطرف سے آتے ہیں… وہ تو انسان اللہ کی رضا سمجھ کر قبول بھی کر لیتا ہے…. لیکن جو ہمارے اختیار میں ہے… وہ تو ہم بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کر کے زندگی کو بہت اچھا سے اچھا کر سکتے ہیں…بات تو محنت کی… کوشش کی….مستقل مزاجی کی اور ڈٹے رہنے کی….انفرادی طور پر بحیثیت انسان ہمارے اوپر بہت ساری ذمہ داریاں ہیں… ان فرائض کو نبھاتے جائیں…. ہر قدم پر… ہر لمحے میں…. صبح سے رات تک ہزار ہا معاملات سے ہمارا واسطہ پڑتا ہے…. ایک گھریلو ماسی، ملازم سے لیکر ا فسران تک… ایک ریڑھی والا، مزدور سے لیکر ہر شعبہ زندگی
سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے…. ہمیں ہر ایک سے اخلاق… صبر اور ٹھنڈے مزاج سے روز مرہ کے معاملات کو حل کرنا چاہئے۔ اس سے آپ کی اپنی زندگی بھی پرسکون اور آسان رہے گی اور دوسروں کی بھی۔ اگر آپ خود مشکل اور تکلیف میں ہیں دوسروں کیلئے راحت ، سکون اور آسانیاں پیدا کر رہے ہیں… اس سے بڑی کامیابی اور نہیں ہو سکتی… وقت کا صحیح استعمال اور وقت کی قدر کرنیوالے لوگ ہی زندگی میں کامیاب رہتے ہیں۔ صحیح وقت میں صحیح فیصلے انسان کو کہاں سے کہاں لے جاتے ہیں… ہم وقت کا ا نتظا ر کرتے رہ جاتے ہیں…. وقت ہمارا انتظار نہیں کرتا… وہ گزر رہا ہے…برف کی طرف پگھل رہا ہے….وقت بھی او ر ہماری زندگی بھی۔ ہم انتظار میں ہیں کب من و سلویٰ اترے گا… کب یہ ہو گا…. ایسا ہو گا تو ویسا ہو گا…. کچھ نہیں ہو گا…. اللہ سے اچھے کی امید اور یقین ضرور رکھیں لیکن کوئی ہمار ا ساتھ نہیں دے گا…. جب تک ہم خود ٹھیک نہیں ہو ں گے… ہم جو بھی کام کریں… محنت، دیانت داری، انصاف اور خلوص نیت سے… وہ گھر کے معاملات میں ہو…با ہر کی معاشی ذمہ داریوں کے فرائض ہوں…. آپس کے رشتوں کو وقت دیں… کوالٹی وقت دیں… وقت پر اپنے فرائض نبھاتے جائیں…. کامیابیاں بھی ان کے ہی قدم چومتی ہیں جو وقت کی قدر کرتے ہیں… جو وقت کی قدر نہیں کرتے… زمانہ ان سے روٹھ جاتا ہے سوائے رونے دھونے اور ناکامیوں اور ڈپریشن کے کچھ ہاتھ نہیں آتا ۔