Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
سردیوں کی میٹھی میٹھی اور مزے کی سوغات
گاجر کا حلوہ
اجزاء
گاجر کدو کش کی ہوئی….2 کلو
دودھ……. 2 لیٹر
چینی….. ڈیڑھ کپ
خشک دودھ…. آدھا کپ
دیسی گھی…. آدھا کپ
الائچی پاؤڈر…. 1 چائے کا چمچ
خشک میوہ جات…. حسب ضرورت
ترکیب
کدو کش کی ہوئی گاجر ایک گہرے برتن میں ڈالیں۔ اس میں دودھ شامل کر دیں اور پکنے کیلئے رکھ دیں۔ جب دودھ اچھی طرح خشک ہو جائے…. تو پھر چینی شامل کر دیں۔ د یسی گھی ڈال دیں…. اور 10 منٹ تک ہلکی آنچ پہ بھنائی کریں۔ الائچی پاؤڈر شامل کریں۔ پھر اس میں خشک دودھ اور کھویا شامل کریں…. خشک میوہ جات ڈال کے 2 منٹ
پکائیں…. پھر آنچ بند کر دیں کسی ڈش میں نکال لیں…. کچھ میوہ جات اوپر سے ڈالیں اور پیش کریں۔
Load/Hide Comments