Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
سرسبز پہاڑوں میں پاکستان کی پہلی ڈائنو ویلی
ڈائنو ویلی اسلام آباد میں دامن کوہ سے گزر کر منال سے پندرہ، بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ بچوں کی بھر پور تفریح اورایڈونچر کیلئے زبردست، منفرد مقام ہے۔ڈائنو ویلی میں بیشمار ڈائنو سور موجود ہیں…..یہ اصل میں نظر آنیوالے ڈائنو سور تھری ڈی ڈائنو سور ہیں۔ یہ چلتے پھرتے ڈائنو سور آپ کو جگہ جگہ نظر آئیں گے….
پھر پہاڑوں کی کچھ اونچائی پر اگلے مرحلے میں مزید ڈائنو سور لگائے گئے ہیں۔ہر طرف ان ڈائنو سو رکی آوازیں بچوں، بڑوی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔کچھ ڈائنو سور تک پہنچنے کیلئے ذرا مشقت سے چل کرجانا پڑتا ہے۔ مزید اوپر جانے کیلئے الگ سے ٹکٹس لیکر جانا پڑے گا…دیو ہیکل سائز کا ڈائنو کنگ حد نگاہ تک دیکھا جا سکتا ہے۔جو سب آنیوالوں کیلئے توجہ کامرکز بنا ہوا ہے…
اس کے اندر بھی جھولا نصب ہے۔۔۔ جس میں بچے جھولے لیتے اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اسی طرح جگہ جگہ بچوں کیلئے لاتعداد الیکٹرک جھولے موجود ہیں….جہاں بچے ڈائنو سور کی انجوامنٹ کیساتھ ساتھ منفرد جھولوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ان تمام جھولوں میں خاص یونیفارم میں ملبوس لڑکیاں ڈیو ٹیوں پر موجود بچوں کوجھولوں میں بٹھاتی ان کی بیلٹس وغیرہ باندھ کر تمام فرائض انجام دیتی ہیں۔
ڈائنو ویلی میں دیو قامت چھپکلیاں بھی نظر آئیں گی…..ڈائنو کے ماڈلز لگا کر وہاں ایسا منفرد ماحول بنا دیا گیا ہے کہ آنکھیں دنگ رہ جاتی ہیں۔تفریح کیساتھ ساتھ وہاں جانے کیلئے بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے…ایک توخاص تہواروں کے موقعوں پر جانے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ دامن کوہ اورمنال سے گزر کرجانا پڑتا ہے….دامن کوہ سیر وتفریح کرنیوالے اورمنال کھانا کھانے کیلئے آنیوالوں لوگوں کی ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پہنچی ہوتی ہیں…عید اوریا دوسرے خاص دنوں میں گاڑیاں ٹریفک میں گھنٹوں پھنسی ہوتی ہیں….پھر جس اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے….وہی تفریح زحمت بن جاتی ہے۔ کوشش کریں عام دنوں میں چلے جائیں…وہاں روٹین کے دنوں کے علاوہ خاص مواقعوں پر سیکورٹی اورٹریفک پولیس کا سخت انتظام کیا جائے….جوکہ وہاں سڑکوں پر ٹریفک پولیس نہ ہونے کے برابر ہے۔ڈائنو ویلی کے اندر تو سیکورٹی نظرآتی ہے۔سب سے خطرناک سین جو وہاں ان راستوں پر آپ کو نظر آئے گا۔ وہ موٹر سائیکلوں کی بڑی تعداد آپ کو نظر آئے گی….اور ساتھ میں ان
لوگوں نے خواتین کو بٹھایا ہوتا ہے…..چونکہ سڑکوں کی چڑھائیاں اتنی دشوار گزار ہیں…..جگہ جگہ لوگ موٹر سائیکل روک کر کھڑے ہیں….پھر رک رک کر خواتین کو ان چڑھائیوں پر پیدل چلایا جا رہا ہے…اورزیادہ تر موٹرسائیکلوں کا فیول ختم ہو رہا ہوتا ہے…..اورسڑکوں پر کھڑے….کسی معجزے کے انتظار میں…اف خدایا! گھروں میں نکلنے سے پہلے مکمل تیاری سے نکلیں….اپنی گاڑیاں، فیول سب چیک کریں….اٹھ پڑے….چل پڑے،،،بغیر پلاننگ کے….اورجگہ جگہ موٹرسائیکلوں کولیکر اللہ کی آس پر کھڑے ہیں۔ایسی تفریح جو آپ کو اذیت اورپریشانی میں مبتلا کردے….اس لئے خراب موسم اور زیادہ رش میں جانے سے پرہیز کریں اگر جانا ہی ہے تو۔۔۔ خاص مواقع میں مکمل تیاری کیساتھ جائیں تاکہ کسی طرح کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے، خواتین، بچے، تو پریشانی بھی دوگنی ہوجاتی ہے۔جائیں ضرورلطف اندوز ہوں…..مگر زندگی بھی بہت قیمتی ہے،زندگی سے پیاری کوئی قیمتی چیز نہیں۔