Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

سوچ کا زاویہ

ہم اپنی بیٹی کے جہیز کیلئے لاکھوں،کروڑوں روپے بے دریغ خرچ کردیتے ہیں…لیکن کبھی یہ سوچاکتنی غریب لڑکیوں کی شادی محض جہیز نہ ہونے ہونے کے سبب نہیں ہورہی….پاکیزہ اورعظیم سوچ انسان کوخدا سے ملادیتی ہے اورگھٹیا اورمنفی سوچ انسان کو ہی حیوان بنا دیتی ہے۔

اک چھوٹاسا تین حرفی لفظ”سوچ“ جس میں زندگی کاہرپل، ہرلمحہ،ہماراکردار،رویہ،عمل سب depend کرتا ہے۔اچھی،پاکیزہ اورمثبت سوچ انسان کو کامیابیوں کیطرف کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے۔منفی سوچ انسان کوایسی پستی میں گرادیتی ہے جہاں سے واپسی کا رستہ بھی ممکن نہیں ہوتا۔یہ ہم پرہے ہم ہر چیز کوکس انداز میں سوچتے ہیں۔۔۔ دوسروں کی بات کوکس انداز میں لیتے ہیں۔۔۔جب چار لوگ محفل میں،دوستوں میں یا فیملی میں گپ شپ کررہے ہوتے ہیں،نارمل روٹین کی گفتگو میں بھی….. اس میں کچھ ایسی بات جس کو point بنا کرمنفی انداز میں لیکر…وہ سوچ اتنی آگے تک چلی جاتی ہے..وہی سوچیں ڈپریشن کا روپ دھا رلیتی ہیں۔آدھی سے زیادہ بیماریاں اورہمارے مسائل منفی سوچوں کی ہی پیداوار ہیں۔پہلی بات ہمیں ہربات سوچ سمجھ کر کرنی چاہئے..ہرلفظ ہربات دوسروں پر کتنی اثر انداز ہوگی۔یہ سوچنازیادہ اہم ہے۔زندگی خوبصورت اورخوشگوار گزارنے کیلئے مثبت سوچوں کابہت بڑاکردارہے…ایسی ایسی باتیں جس کا تصور خواب وخیال میں بھی نہیں ہوتیں۔۔آگے سے آگے پہنچ کر اس اندازمیں ڈسکس ہورہی ہوتی ہیں….اپنا قیمتی وقت بھی ضائع کرنا…اگر کچھ لوگ قیمتی سمجھیں تو..اور اپنے ذہن کوبھی پریشان کرنا۔اوراس سے اس قدرمسائل جنم لیتے ہیں اوروہی مسائل نازک اورخوبصورت رشتوں کوکرچی کرچی کردیتے ہیں…گھتیاں سلجھنے کی بجائے معاملات اور رشتوں کی ڈوریاں ٹوٹتی چلی جاتی ہیں…اورکچھ رشتے توہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتے ہیں، اس نقصان کاازالہ تو تاحیات نہیں ہوسکتا. وہ وقت،وہ لمحے واپس ہی نہیں آسکتے۔ سب سےpriorityپاکیزہ اور مثبت سوچ.. اچھااورمثبت سوچنے سے…سب سے پہلے توگھرمیں سکون،فیملی اورتمام رشتوں میں خوبصورتی…زندگی گزارنے کاڈھنگ… ہرقدم پرانسان کامیابیوں کے زینے طے کرتا چلا جاتا ہے۔منفی سوچوں والے ہمیشہ زندگی میں ناکام اورپریشان رہتے ہیں۔چھوٹی چھوٹی معمولی باتوں اورمنفی سوچوں کے نتیجے میں اول تولڑکیوں کے رشتے نہیں ہوپارہے…اورزیادہ تر شادی شدہ زندگیوں میں میاں بیوی..سسرال میں اتنے جھگڑے جنم لے رہے ہیں،،،زندگیاں جہنم بنتی جا رہی ہیں….چھوٹی چھوٹی باتوں پر ردعمل اتناشدید….کہ طلاق تک نوبت چلی جاتی ہے۔اتنے اتنے پیارے گھر اجڑ رہے ہیں….کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے..منفی سو چو ں کے نتیجے میں جرائم کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے..قتل وغارت،زیادتیوں جیسے خوفناک اور بھیانک جرائم منفی سوچیں اوربہت سارے عوامل کا ہی ردعمل ہیں۔زندگی بہت خوبصورت اوربہت بڑی نعمت Ageکے ہر لمحے…ہرپل کو ہم نے خوبصورت بنانا ہے… ہرپل کو سجانا ہے…. اپنا حصہ اس معاشرے میں ڈالنا ہے….serve کرنا ہے…مایوس نہیں ہوناکسی لمحے میں…ہرمسائل کاحل ڈھونڈنا ہے مثبت سوچوں سے۔۔۔ہم نے زندگی کے لمحوں کوسجانا ہے۔۔۔۔آگے جاناہے….معاشرے کوسنوارنا ہے۔۔۔دوسروں کے کام آناہے۔سوچوں کی صحیح ڈائریکشن سے زندگی سنورے گی ہم سب کی…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں