سوہنی دھرتی گلگت بلتستان کے عنوان سے نیویارک میں شا ندار ثقافتی پروگرام کا ا نعقاد

سوہنی دھرتی گلگت بلتستان کے عنوان سے نیویارک کے علاقے کوئنز میں واقع آگرہ ریسٹو رینٹ میں ایک شاندار ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام محمد نسیم گلگتی کی زیرِ صدارت کیا گیا۔ جس میں گلگت بلتستان کی خوبصورت ثقافت اور روایات کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خا ن تھے۔ جبکہ معزز مہمانان میں قونصل جنرل نیویارک عامر اتوزئی، وزیر سیاحت ناصر عباس خان، اور ان کے افسران شامل تھے۔ نیویارک پولیس کے اوورسیز کیپٹن مصباح نور، کیپٹن عدیل رانا، پالز آرگنائزیشن کے صدر کیپٹن روحیل، کیپٹن عبد الوحید اور دیگر افسران نے بھی اپنی موجودگی سے پروگرام کی رونق بڑھائی۔ اوورسیز کمیونٹی کے نمایاں رہنماؤں میں محمد اشفاق شیخ، محمد آصف بیگ، امن کے علمبردار مشتاق احمد کمبوہ، بین المذاہب امن کمیٹی پاک و امریکہ کے چیف کوارڈنیٹر آصف جمال، اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف راجہ ضمیر، پاکستان کی پہلی قلاش خاتون پائلٹ لکچھمن بی بی، عطیہ شہناز، اور راحیلہ اسلم نے بھی اس پروقار تقریب میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد وزیراعلیٰ گلبر خان، عامر اتوزئی، ناصر عباس اور محمد اسلم گلگتی نے خطاب کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی بے مثال خوبصورتی، ثقافت اور سیاحت کے حوالے سے روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ علاقے اپنی قدرتی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے ایک کشش رکھتے ہیں۔ تقریب کے دواران مختلف شخصیات کو ا ن کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز اور تحائف دیئے گئے۔ مشتاق احمد کمبوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے بہن بھائی ہمارے دل کے قریب ہیں۔

میں ان کیلئے 500 سوٹ مرد و خواتین کیلئے اور مستحق طلبہ کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے 5 لاکھ روپے دینے کا ا علان کرتا ہوں۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر لمحہ ان کیساتھ کھڑے ہیں ا ور ان کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ تقریب میں گلگتی ثقافتی ڈانس، لڈی اور نیویارک کے مشہور ڈھولی چوہدری بوٹا کی ڈھول کی تھاپ پر حاضرین جھوم اٹھے۔ بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں اور گلگت بلتستان کے مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اختتام پر شرکاء نے لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہو کر پروگرام کو یاد گار بنایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں