Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
سیکھنے کامرحلہ
ہر روز ایک لفظ بھی سیکھا جائے اورعمل کیا جائے….تو ایک ماہ بعد اپنا جائزہ لیں….ہماری زندگی میں کچھ تو ایڈ ہوا…سیکھتے سیکھتے ہی ہم آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔ سیکھنے کامرحلہ ساری زندگی جاری رہتا ہے ۔ ہر انسان کی فطرت مختلف ہوتی ہے کچھ لوگ جھکے ہوئے درخت کی مانند ہوتے ہیں جن کے مزاج میں نرمی اور عادت میں یہ عنصرشامل ہوتا ہے…وہ دوسروں سے اچھی بات pick کرتے اورعمل کرتے ہیں…یا وہ اس جستجو میں لگے رہتے ہیں…کہ کہیں نہ کہیں سے ان کوکچھ نہ کچھ سیکھنے کوملتا رہے۔ اس سے انسان کی شخصیت نکھرتی اورعزت ووقارمیں اضافہ ہوتا ہے۔ اگرکسی بات کا علم نہیں توکہنے میں بھی ”عار“ محسوس نہیں کرتے۔۔۔کہ مجھے اس بات کا پتہ نہیں….sorry مجھے علم نہیں تھا۔ سمندرجتنی گہری بظاہر چھوٹی سی بات…کہنے میں اورعمل کرنے سے ہم کہاں سے کہاں پہنچ جاتے ہیں۔اورزندگی بہت خوبصورت ہوتی چلی جاتی ہے….اور ہے بھی بہت easy task….بات تو سیکھنے کی کوشش پر ہے۔سیکھنے کی لگن تو آپ نے اپنے اندر خود پیدا کرنی ہے۔کچھ لوگ اس کے بالکل برعکس۔۔۔۔ان کی فطرت میں انااس قدرشامل ہوتی ہے… ان کے دماغ اورمزاج میں یہ چیز شامل ہوتی ہے”مجھے سب پتہ ہے“۔کوئی بات کرکے جائے توجائے کہاں….ان پرجتنی کوشش کرلیں….جتنا بھی وقت صرف کرلیں… ان کی زندگی اورعادتوں میں تبدیلی نہیں آتی۔ ا س سے دوسرے بھی تکلیف اورپریشانی کاشکار… اورخود تونہ جانے….سیکھنے کاتعلق انسان کی کسی بھی عمر،کسی کلاس،کسی طبقے سے نہیں،زندگی کے ہرپل ہر موڑ..میں…آپ کبھی اپنے سے بڑے…کبھی اپنے سے چھوٹے…. سے سیکھتے رہتے ہیں۔۔۔کسی لمحے میں کسی کی کہی ہوئی….بات..وہ انسان کے دماغ میں کلک کرجاتی ہے۔اگر سوچ بھی مثبت ہوتو۔۔۔تو آپ زندگی میں کہاں سے کہاں پہنچ جاتے ہیں۔۔۔۔اچھی بات سیکھنے اورپوچھنے میں عارکیسی…اللہ ہمارے رستے خود بناتا چلا جاتا ہے۔حالات خودبخود بنتے چلے جاتے ہیں۔زندگیوں میں ہمارے ایسے ایسے لو گ شامل ہوتے ہیں، جن کاہماری زندگیوں کوسنوارنے اوررہنمائی کرنے میں بہت اہم کردارہوتاہے…یہ ہم پرہے ہم اس پرعمل کتناکرتے ہیں….اچھے لو گ نعمتوں سے کم نہیں ہوتے…انکی جتنی بھی قدرکیجائے کم ہے.جو ہمیشہ زندگی میں ہماری بھلائی چاہتے ہیں….جو ہمیشہ اچھے مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔اچھے عہدے پرنہ بھی پہنچے۔۔۔کم ازکم اچھا انسان ہی بن بن جائیں۔۔۔جہاں جیسے حالات ہیں….اسی میں اپنی ذمہ داریاں انسان ہونیکے ناطے اچھے طریقے سے نبھا لیں۔۔۔لیکن سمجھ ہمیشہ ہمیں دیرسے ہی آتی ہے…ہاں اگر کسی کودیر سے ہی آجائے۔۔۔توہی زندگی بدل جائے…زندگی بہتری کیطرف رواں دواں ہوجائے…. زندگی میں ہرلمحے میں ہمیں کہیں نہ کہیں سیکھنے کی ضرورت توہمیشہ ہی رہتی ہے….زندگی کی ہرstageپرہمیں یوں محسوس ہوتا ہے۔۔۔ہمیں تو سب علم ہے…زمانہ دیکھ لیا ہے….معاشرے کاہراچھا برا سب پتہ ہے……زندگی میں ٹھوکریں…دکھ…تکلیفیں…مسائل….کامیابیاں…ناکامیاں…ہر انسان کی زندگی میں آتی ہیں..اس کی نوعیت اس کی شکل مختلف ہوتی ہے….زندگی کاہرپل قیمتی ہے…..یہ وقت جو لمحے آج آپ کے پاس ہیں…ان کی قدرکرکے اچھا گزارنے کی کوشش کی جائے… سیکھنا اورعمل کرنے کوشش جاری رکھنی چاہئے…اپنی اصلاح کرنے کی اپنے آپ کو بہتر کرنے میں وقت صرف کریں…دوسراکیاکررہاہے… وہ اسکاعمل ہے۔۔۔ہم کیاکرکررہے ہیں…ہمیں یہ دیکھنا ہے۔۔۔ہر روزایک لفظ بھی سیکھاجائے…تو ایک ماہ بعد اپنا جائزہ لیں کتنی بہتری تبدیلی آئے گی…زندگی جینے کامزہ بھی….. وقت رکے گانہیں…تھمے گا نہیں…سرکتاچلا جائے گا…سرکتا چلا جائے گا…بہتر سے بہتر کرنیکی دوسروں کی بھلائی کرنے میں صرف کیاجائے۔۔یہی زندگی ہے۔