Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

شاعرہ ….. نوشی گیلانی

یہ دل بھلاتا نہیں ہے محبتیں اس کی
پڑی ہوئی تھیں مجھے کتنی عادتیں اس کی
یہ میرا سارا سفر اس کی خوشبوؤں میں کٹا
مجھے تو راہ دکھاتی تھیں چاہتیں اس کی
گھری ہوئی ہوں میں چہروں کی بھیڑ میں لیکن
کہیں نظر نہیں آتیں شبہاتیں اس کی
میں دو ر ہونے لگی ہوں تو ایسا لگتا ہے
کہ چھاؤں جیسی تھیں مجھ پر رفاقتیں اس کی
یہ کس گلی میں یہ کس شجر میں نکل آئے
کہاں پر رہ گئیں لوگو صداقتیں اس کی
میں بارشوں میں جدا ہو گئی ہوں اس سے مگر
یہ میرا دل میری سانسیں امانتیں اس کی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں