Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

شام کی آخری پرواز سے آ سکتی ہو

غزل
شاعر …… حسن عباس رضا

شام کی آخری پرواز سے آ سکتی ہو
تم میرے شہر سے ہو کر بھی تو جا سکتی ہو
فون کرنے میں جھجک ہے، تو مجھے میسج میں
آمد ورفت کے اوقات بتا سکتی ہو
میں نے جس جس کو بھی چاہا ہے، بہت چاہا ہے
تم کسی ایک سے تصدیق کرا سکتی ہو
بے وفائی میرا شیوہ تو نہیں ہے، لیکن
مجھ پہ ہر جائی کا الزام لگا سکتی ہو
کل میں اک خواب تیری آنکھ میں بھول میں آیا تھا
کیا تم اس خواب کا انجام بتا سکتی ہو ؟

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں