Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
شمالی علاقہ جات کے خطرناک راستوں کیلئے گورنمنٹ کو سخت حفاظتی انتظامات کرنے چاہیں
سیر و سیاحت زندگی ہے …. زندگی کی الجھنوں سے وقت نکال کر جب ہم لوگ اپنی فیملی یا دوستوں کیساتھ سیرو تفریح اور گھومنے پھرنے کیلئے کسی بھی تفریحی مقام پر یا خاص کر پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں تو موڈ، مزاج، دل و دماغ پر خوشگوار اور صحتمندانہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جیسے کھانا، پینا، آرام کرنا زندگی اور زندہ رہنے کیلئے ضروری ہے۔ سیرو تفریح بھی ہماری خوشگوا ر ……. صحت مند اور کامیاب زندگی کیلئے ضروری ہے۔ مری کا علاقہ پاکستان کے دیگر شمالی علاقہ جات اور دیگر سیاحتی ایریاز کے مقابلے میں سیاحوں کو کچھ نزدیک پڑتا ہے۔ ا س لئے مری میں سیاح زیادہ رخ کرتے ہیں اور ہر خاص دنوں میں رش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ….. اور چھٹیوں میں وہاں ہوٹلوں میں کئی کئی ماہ پہلے سے بکنگ کروانی پڑتی ہے۔ مری میں دل کو چھو لینے والے خوبصورت دلکش نظارے …..
بل کھاتی سڑکیں …. ہر طرف پہاڑ ہی پہاڑ …. اور وہاں موسم کا کوئی اعتبار نہیں…. پل پل میں بدلتا حسین موسم …. مری میں جھینگا گلی، نتھیا گلی، پتریاٹہ چیئر لفٹ، ڈونگا گلی،ایوبیہ، کشمیر پوائنٹ اور دیگر خوبصورت ایریاز اپنی مثال آپ ہیں ….. لوگوں کی اکثریت اپنی تھکان، پریشانیاں، اور ڈپریشن دور کرنے کیلئے ان علاقوں کا رخ کرتے ….. ریلیکس کرتے اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کھاتے پیتے اور جگہ جگہ گاڑیاں روک کر تصویریں بنا رہے ہوتے ہیں۔ ما ل روڈ اور نتھیا گلی کی کچھ دکانیں جیولری اور شالز کیوجہ سے خاصی مشہور ہیں …… وہاں سے بہت سپیشل اور منفرد شالز دستیاب ہیں ….. اسی طرح مری کی ان مارکیٹوں میں جیولری کی کچھ خاص دکانیں ہیں وہاں کی جیولری پہلے تو کچھ سالوں تک مناسب قیمت پر مل جاتی تھی…. اب مہنگائی کیساتھ ساتھ اس جیولری کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ….. یہاں کی جیولری بہت خاص ….. منفرد ….. اور پائیدار بھی ہے ……
اس جیولری کی خاص بات ایک تو یہ جیولری سالوں استعمال کے باوجود خراب نہیں ہوتی …. اور ایسی جیولری پاکستان کے دیگر شہروں میں شاید کہیں کہیں دستیاب ہو ….. جو دیگر شہروں کے علاوہ اسلام آباد کی مارکیٹوں میں بھی دستیاب نہیں ہوتی …… اسلام آباد کی دوکانوں کے باہر جنہوں نے جیولری کے اسٹا لز لگا رکھے ہیں اب ان کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں ….. آپ قیمتیں پوچھیں تو پریشان ہو جائیں۔ تو مری کی ان دوکانوں سے آپ کو جیولری اچھی، پائیدار اور منفرد مناسب داموں میں مل جاتی ہے۔ اب کر لیں بات مری کے ہوٹلوں کی …. جہاں کمروں کے کرائے اللہ کی پناہ ! سیاحو ں کو اس حوالے سے خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے …… ہر کوئی ان کمروں کے کرائے افورڈ ہی نہیں کر سکتا…. خاص دنوں اور خاص مواقوں یعنی عید یا گرمیوں کی چھٹیوں میں سیاحوں کا رش چونکہ زیادہ ہوتا ہے تو ان ہوٹلوں کے کرایوں کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں …… بہت سے
ایسے ہوٹل بھی ہیں ….. جو دیکھنے میں بہت خوبصورت اعلیٰ ہوتے ہیں ….. لیکن آپ کو رہنا پڑ جا ئے تو ا ن کی سہولیات اور سروس نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔ گورنمنٹ کو خاص کر ان ہوٹلوں کے کرایوں کی کمی پر خاص توجہ دینی چاہے …. تاکہ ہوٹل مالکان کی لوٹ مار کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے ….. اور سہولیات میں اضافہ ہونا چاہئے۔ تاکہ دور دراز سیر و تفریح کیلئے آ نیوالوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور مری کے تمام علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے
اور خاص کر خطرناک پوائنٹ پر میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی ضروری ہونا چاہئے تاکہ کسی کی طبیعت خراب ہونے کی صورت میں فوری ریلیف مل سکے۔ بل کھاتی سڑکیں ایک سائیڈ پر تو پہا ڑ ہی پہاڑ اور سڑکوں کی دوسری سائیڈ پر کوئی لوہے کی گرل …… یا چھوٹی سی دیوار ضروری حفاظت کیلئے نہیں ہے….. سالہا سال سے کسی بھی دورِ حکومت میں گورنمنٹ کو اس چیز کا خیا ل نہیں آیا مری کے علاوہ جو بھی شمالی علاقہ جات کے علاقے ہیں ….. ان میں جو خطر ناک مو ڑ ….. یا خطرناک راستوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے …. تاکہ آئے رو ز کے حادثات سے بچا جا سکے اور قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ اور لوگوں کو بھی چاہے سیر و تفریح ضرور کریں….. لیکن موسم اور حالات کی صورتحال کا اندازہ لگا کر ان علاقوں کا رخ کریں ….. لوگوں
کی اکثریت بھی اندھا دھند نکل پڑتی ہے ….. آگے موسم کی کیا صورتحال ہے ….. یا ان علاقوں میں پہلے سے کتنا رش ہے ….. او ر اکثریت لوگو ں کی ان علاقوں میں جا کر گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسی رہتی ہے …… سیر و تفریح کی بجائے خواری ہی ہو رہی ہے ….. ذہنی اذیت سے الگ گزرنا پڑتا ہے ….. خدارا سیر و تفر یح کے چکر میں اپنی زندگیوں کو عذاب نہ بنائیں اور نہ اپنے گھر و الوں کیلئے پریشانی کا باعث بنیں ….. اور نوجوانوں کی اکثریت خطرناک سے خطرناک پوائنٹ پر چڑھ کر سیلیفاں بنا رہی ہوتی ہے …… اپنی زندگیوں پر رحم کریں…. زندگی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ….. ایسا شوق ایسی تفریح …… اور لمحے بھر کی غلطی عمر بھر کیلئے گھر والوں کیلئے قیامت ڈھا دیتی ہے۔ لہذا سیر و تفریح میں بھی احتیاط اور صبر و تحمل اور پلاننگ سے ہر قدم اٹھائیں ….. زندگی بھی محفوظ اور تفریح بھی بھر پور۔