Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

علامہ مشتاق احمد کمبوہ اور چوہدری یاسر اقبال ڈھل کی جانب سے انٹرنیشنل کبڈی کے معروف کھلاڑی چوہدری عبید اللہ کمبوہ کے اعزاز میں بروکلین کے ر یسٹورنٹ میں پرُوقار تقریب

علامہ مشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی اور چوہدری یاسر اقبال ڈھل کی جانب سے انٹرنیشنل کبڈی کے معروف کھلاڑی ….. فرزند ِ فیصل آباد اور فخرِ پاکستان چوہدری عبید ا للہ کمبوہ کے اعزاز میں بروکلین ”کوئی آئی لینڈ“ کے گورمیٹ ریسٹورنٹ میں ایک پرُوقار تقریب اور شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد بوٹا کی ڈھول کی جاندار تھاپ نے محفل کو ز ندگی بخش دی اور تقریب کی رونق دوبالا کر دیا۔ تقریب کا آغاز حاجی پرویز کی پرُ اثر تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسول مقبولؐ سے ہوا۔ جس نے محفل کو روحانی رنگ عطا کیا …… اس کے بعد مقررین مشتاق احمد کمبوہ،

شیخ یاسر اقبال ڈھل، عبد ا لعزیز بٹ، جاوید خان، ماجد، حسن، ولیم شہزاد، چوہدری صداقت علی لائل پور یہ اور دیگر معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ علامہ مشتاق احمد کمبوہ نے اس موقع پر کہا کہ چوہدری عبید اللہ کمبوہ نے اپنی محنت اور عزم سے نہ صرف کبڈی کے میدان کامیابیاں حاصل کیں …… بلکہ پاکستان کا نام بھی عالمی سطح پر روشن کیا ہے وہ نوجوانو ں کیلئے ایک مثال ہیں، اگر ایسا ہی جذبہ اور لگن ہر ایک میں ہو تو کوئی ہدف نا ممکن نہیں رہتا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری عبید ا للہ کمبوہ کا استقبال محبت اور عقیدت کے پھولو ں سے کیا گیا …… اس موقع پر مشتاق احمد کمبو ہ (ڈائریکٹر انٹر فیتھ ہارمونی) چوہدری یاسر اقبال ڈھل، عبدالعزیز بٹ، جاوید مرچنٹ (ایسوسی ایشن کوئی آئی لینڈ) محمد ا شفاق شیخ (سی ای او جیو ٹریول) ماجد حسن (سی ای او کامن گراؤنڈ کمیونٹی سروسز) ولیم شہزاد، چوہدری عاشق رسول،

مرزا شیر بیگ، چوہدر ی نذیر، راجہ ضمیر احمد، راجہ عبد ا لغفور، منور گوندل، جیمز سیپرین، مشتاق احمد بلا اور عبد الجبار سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سب شخصیات نے چوہدری عبید اللہ کمبوہ کی کامیابیوں کو سراہا اور ان کی ملک و قوم کیلئے خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ….. یہ تقریب نہ صرف پرُ وقار استقبالیہ تھی بلکہ یہ ایک ایسے لمحات بھی تھے جو وطن کے سپوتوں کی عزت اور ان کی خدمات کو یادگار بناتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں