علامہ مولانا عبد الخبیر آزاد کے اعزاز میں بروکلین امریکہ میں پروقار استقبالیہ تقریب

بادشاہی مسجد لاہو ر کے خطیب اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان …. محترم مولانا عبد الخبیر آزاد کے دورہ امریکہ کے موقع پر جیو ٹریول اینڈ گروپ آف کمپنیز کے سی او محمد اشفاق شیخ کے دفتر میں ایک شاندار استقبالیہ دیا گیا۔ یہ تقریب جمعہ المبارک اور شبِ برآت کے بابرکت موقع پر منعقد ہوئی۔ جس میں معزز کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں اشفاق احمد شیخ، سید صفدر حسین شاہ (چیئرمین انجمن غوثیہ بروکلین)،

سید کاظم رضا، حاجی ظہیر احمد، مشتاق احمد کمبوہ (چیف کوارڈنیٹر)، عبد ا لعزیز بٹ، (جنرل سیکرٹری کوئی آئی لینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن)، عبد الرؤف بھلی، محمد ظفر (لیزان آفیسر پریسنٹ 70)، میاں ظفر ا قبال (ڈپٹی چیف کوارڈنیٹر) منیب پراچہ، محمد سلیم اور مہتشم کمبوہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سید صفد ر حسین شاہ کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جبکہ معروف نعت خواں محمد اصغر چشتی نے بارگاہِ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علامہ عبد الخبیر آزاد کی دینی خدمات کو خراج ِ تحسین پیش کیا۔ اشفاق احمد شیخ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علامہ عبد الخبیر آزاد کی پاکستان میں دینی خدمات بے مثال ہیں ….. اور ان کی امریکہ آمد ہمارے لئے باعث سعادت ہے۔ مشتاق احمد کمبوہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم آج ایسی شخصیت کے استقبال کیلئے جمع ہیں جو پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ سید صفدر حسین شاہ نے کہا کہ دینِ اسلام کی ترویج اور رویت ہلال کے معاملات میں

علامہ عبد الخبیر آزاد کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ دیگر شرکاء میں محمد ظفر، عبد العزیز بٹ، عبد الرؤف بھلی، سید کاظم رضا، حاجی ظہیر احمد، میاں ظفر اقبال، منیب پراچہ، محمد سلیم اور مہتشم کمبوہ شامل تھے …… نے مشترکہ طور پر کہا کہ علامہ عبد الخبیر آزاد کی خدمات پوری امتِ مسلمہ کیلئے باعثِ فخر ہیں۔ ان کی قیادت میں رویت ہلال کمیٹی نے اہم اصلاحات کی ہیں ……. اور ہم ان کی آمد کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ علامہ عبد الخبیر آزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی کمیونٹی جہاں بھی ہو …. اسے اپنے دین، ثقافت اور روایات سے جڑے رہنا چاہئے۔ آپ سب کی محبتیں میرے لیے قیمتی ہیں اور میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ بعد ازاں انہوں نے پاکستان …. امریکہ میں مقیم پاکستانیوں اور پوری امت مسلمہ کی ترقی، اتحاد اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ تقریب کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔ جس میں شرکاء نے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی اور علامہ عبد الخبیر آزاد کی آمد کو باعثِ برکت قرار دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں