فرخ جمال ملیح آبادی نواسہ جوش ملیح آبادی کی ممتاز شاعر افتخار عارف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

اردو کے ممتاز شاعر، افتخار اردو، افتخار عارف کو پچھلے چند دنوں میں اعزازات دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ حکومت کی جانب سے ”نشانِ پاکستان“ سے نوازا گیا۔ اور ابھی حال ہی میں اکادمی ادبیات پاکستان کی جیوری کے فیصلے کے مطابق ….. افتخار عارف کو ان کی …. فنکارانہ صلاحیتوں کے پیشِ نظر و ادبی محرکات کے عوض، کمال فن کا اعزاز بھی عطا کیا گیا۔ اس بات میں کوئی دو آراء نہیں کہ بلاشبہ محترم افتخار عارف نے اردو ادب میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں …. اور وہ ان اعزازات کے اہل ہیں۔ پچھلے کئی عرصہ میں چند ناگزیر وجوہ کے سبب افتخار عارف کو مبارک باد دینے نہ جا سکا۔ کراچی کے متعدد دورے اور اس سے بیشتر اپنے بیٹے کے پاس تقریباً تین ماہ بیرون ملک رہا۔ ابھی دو دن پہلے ان کی قیام گاہ پہ جا کر ان سے شرف نیاز مندی حاصل کی۔ اور بطور نواسہ حضرت جوش ملیح آبادی اور بحیثیت چیئرمین …. جو ش ادبی فاؤنڈیشن ان کو اپنے قلب و نظر سے سجا ”گلدستہ“ پیش کیا۔ تقریباً ایک گھنٹہ ان سے ملا قات رہی۔ اور بے حد خوبصورت یادداشتوں کے خزینے ا نہوں نے مجھ سے شیئر کئے۔ ہم نے اپنے بچپن سے لڑکپن اور لڑکپن سے تا حال … جب زندگی کی ہماری شام ہو چلی ہے …. اپنے بزرگوں کی تعلیمات سے بہرہ ور ہور ہے ہیں۔ ان کی تعظیم وتکریم ہمیں ورثے میں ودیعت ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ دیار ِ نور کی ایسی روشن شخصیت کو صحت و عمر میں برکت عطا فرمائے … آمین

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں