Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

فروٹ رائفل

اجزا

دودھ1کلو
ونیلا کسٹرڈ آدھ کپ یا حسب ضرورت
جیلی سرخ1 پیکٹ
سبزجیلی۱پیکٹ
فروٹ کیک1پیکٹ
نیسلے کریم1پیکٹ
کیلئے4سے5عدد
سیب چھلکا اترے3عدد یاحسب ضرورت
چینی حسب ضرورت
فروٹ میں اگر سٹرابری ہو یا مینگو کا گودا وہ ڈال سکتے ہیں لیکن زیادہ اچھا سیب اور کیلئے کے ساتھ ہی لگتا ہے۔

طریقہ!

دودھ بوائل کرلیں اس میں چینی شامل کردیں ۔ بہت زیادہ میٹھا نہیں کرنا ۔ اب تھوڑے ٹھنڈے دودھ یا پانی میں کسٹرڈ ڈال کے مکس کریں۔ اور اسے دودھ میں شامل کردیں۔ ساتھ ساتھ چمچ چلاتی جائیں ۔ جب گاڑھا ہوجائے تو چولہے سے اتار دیں۔ اب دوسرے پین میں2کپ پانی میں جیلی کا ایک پیکٹ کھول کے ڈال دیں ایک ابال آئے تو چولہے سے اتار دیں ۔ اسی طرح دوسرے پیکٹ کے ساتھ یہ طریقہ دہرالیں ۔ اسے ٹھنڈا ہونے دیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر ٹکڑیاں کاٹ لیں ۔ اب شیشے کا باﺅل لے لیں۔ اس میں تھوڑا سا کسٹرڈ ڈالیں پھر جیلی ڈالیں، فروٹ ڈالیں ۔ کیک چورا کرکے ڈالیں ۔ پھر دوبارہ کسٹرڈ ڈالیں ، اگر باﺅل بڑا گہرا ہے تو دوبارہ یہی طریقے سے چیزیں ڈالتی جائیں ۔ اگر نہیں تو کسٹرڈ کے بعد کیک کا چورا اوپر چھڑک دیں کہ کسٹرڈ نظرنہ آئے۔ اوپر جیلی اور کریم کے ساتھ سجادیں ۔ اسی طریقے کے ساتھ پیالیوں یا سرونگ گلاسوں میں بھی سرو کرسکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں