قائداعظم ڈے کے حوالے سے سپورٹس میلے کا انعقاد

ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے کے حوالے سے گذشتہ دنوں سپورٹس میلہ پہاڑی والی گراؤنڈ فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں تیکوانڈو، موئے تھائی، ریسلینگ، کک باکسنگ، آرچری اور ووشو کے مقابلے ہوئے۔ مقابلوں سے پہلے قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

اور مارچ پاسٹ میں کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس پر مہمانوں اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔ ان ایونٹس میں نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اس تقریب کے مہمان ِ خصوصی چیئرمین پنجاب فٹسال ایسوسی ایشن و چیئرمین ڈویژنل ریسلینگ ایسوسی ایشن چوہدری نسیم احمد تھے انہوں نے تقریب کے آخر میں جیتے والے کھلاڑیوں

میں کیش پرائز اور میڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں