Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

ملکی معاشی ترقی میں زراعت کا کردار نہایت اہم ہے۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر نجمہ افضل

آٹھواں سالانہ قومی ”مینگو فیسٹیول“ اصغر آرچرڈ فارم ملت روڈ چک ج۔ب 116 فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ اس فیسٹیول کی مہمان ِخصوصی فیصل آباد سٹی مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صد ر، صدر انجمن تاجران کاشتکاران پنجاب شعبہ خواتین، سابق ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل تھیں ……

رانا محمد خان نے اس فیسٹیول میں مہما نِ اعزاز کے طور پر شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں مسز ثمینہ شیخ، امبرین چھینا، ڈاکٹر ظفر ڈائریکٹر ایوب ریسرچ انسٹیٹیوٹ بھی شامل تھے۔ فیسٹیول کے میزبان نوید نے ڈاکٹر نجمہ افضل کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس ”سالانہ مینگو فیسٹیول“ میں آموں کی 28 اقسام نمائش کے طور پر پیش کی گئیں۔ اور کچھ نئے اقسام کے آم بھی پیوند کا ری کے بعد تیار کئے گئے ”مینگو فیسٹیول“ کا حصہ تھے۔ فیسٹیول میں ماحول کو خوشگوار اور خوبصورت بنانے کیلئے میوزک پروگرام بھی شامل تھا جس میں معروف گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگا کر فیسٹیول کو چار چاند لگا دیئے۔ ”مینگو فیسٹیول کے روحِ رواں تنویر طارق کا کہنا تھا کہ زرعی سیاحت کو مزید ملکی اور غیر ملکی لیول پر فروغ دینے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔ فیسٹیول کے آخر میں مہمانِ خصوصی مسلم لیگ (ن) صدر شعبہ خواتین فیصل آباد ڈاکٹر نجمہ افضل نے اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آم کی پیدوار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ باہر کے ممالک میں اس کی مانگ کو پورا کیا جا سکے ……

اور ملکی سطح پر زرِ مبادلہ میں اضافہ ہوسکے، حکومت کو بھی چھوٹے کاشتکاروں کو سپورٹ کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ آسان اقساط میں قرضے اور کسان کارڈ کا ا جراء پنجاب حکومت کر رہی ہے۔ اور ریسرچ کو بہتر سے بہتر کرنے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ انشاء اللہ میں امید کرتی ہو ں کہ آئندہ آنیوالے وقت میں مسلم لیگ پنجاب حکومت زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے

بھر پور اقدامات کرے گی …… کیونکہ معاشی ترقی میں زراعت کا کردار نہایت اہم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں