Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
موسم سرما میں رنگ برنگی شالیں اور سویٹرز… خوبصورتی اور فیشن
خوبصورت شالیں، جرسیاں اور سویٹرز جہاں خواتین کیلئے سردی سے بچاؤ کیلئے استعمال ہوتی ہیں… وہیں پر دیدہ زیب اور کڑھائی سے آراستہ شال اور جرسیاں خواتین کی شخصیت کو پر وقار بھی بناتی ہیں۔ موسم سرما کے شروع ہوتے ہی مارکیٹوں میں رنگ برنگی شالیں، سویٹرز اور نت نئی ڈیزائن کی جرسیاں نظر آرہی ہیں۔ شالیں عموماً خواتین گھروں پر ہی تیار کرتی ہیں… شالوں پر کڑھائی اور جرسیوں پر موتی لگا کر اور کڑھائی سے ان کو مختلف رنگوں سے مزین کیا جاتا ہے۔
دیہاتوں میں زیادہ تر خواتین گھروں پر ہی شالوں اور جر سیوں کو تیار کرتی ہیں… لیکن وقت بدلنے کیساتھ ساتھ جہاں فیشن میں جدت آگئی ہے…. خواتین کے لباس، جیولری، جوتے الغرض فیشن کی دنیا میں انقلابی تبدیلیاں آچکی ہیں… وہیں لباس کیساتھ ساتھ شالوں اور جرسیوں میں بہت ورائٹی اور جدت آچکی ہے… اب شہروں میں جرسیوں اور سویٹروں کو ہاتھ کیساتھ ساتھ مشینوں پر تیار کیا جاتا ہے…
جیسے ہی سردیوں کا آغاز ہوتا ہے… خواتین کا رش ان دوکانوں پر بڑھ جاتا ہے۔ خواتین اپنے لباس کیساتھ جیولری، میک اپ، جوتے کی میچنگ کرتی ہیں وہی اپنے لباس کیساتھ نت نئی ڈیزائن کی جرسیاں اور کشیدہ کاری کے علاوہ دوسری مختلف ڈیزائنوں کی شالوں کی میچنگ کرتی ہیں.. جو ”خواتین کی شخصیت کو مزید منفر د بنا دیتی ہیں“۔ جیسے اب آج کل بدلتی رت کروٹ بدل رہی ہے اور شادیوں کا سیزن بھی اپنے عروج پر ہے…
فنگشنوں اور پارٹیوں میں ہر خاتون کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ دوسرے سے منفرد نظر آئے… خواتین اپنی انفرادیت برقرار رکھنے اور اپنی شخصیت کو متاثر کن بنانے کیلئے مختلف رنگوں کی جرسیاں اور شالوں کا استعمال کرتی ہیں… جو فیشن کیساتھ ساتھ سردی کیلئے مفید ہوتی ہیں۔
لیکن فنگشنوں اور پارٹیوں میں بدلتے موسم اور فیشن کے بدلتے ہوئے رجحان میں خوبصورت، سویٹرز، جرسیاں اور شا لیں خواتین کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آجکل مارکیٹ میں ہر رنگ میں سویٹرز، جرسیاں اور شالیں دستیاب ہیں…
کالجوں میں طالبات مخصوص کلر کی جرسیوں اور شالوں کا استعمال کرتی ہیں۔
شہروں میں ہاتھ سے بنی ہوئی جرسیوں کا استعمال بھی کم ہو گیا ہے اور کشیدہ کاری کی شالیں بھی زیادہ تر سندھ کے علاقوں اور دیہاتوں میں اس کا ا ستعمال زیادہ ہو تا ہے۔ ملتان اور اس کے ملحقہ علاقوں کی تیار کی ہوئی شالیں بھی اپنی مثال آپ ہیں… شمالی علاقہ جات میں آپ سیر کو نکل جاتے ہیں…
وہاں بھی بہت منفرد اور خوبصورت شالیں دیکھنے کو ملتی ہیں… زیادہ تر لوگ اپنی فیملیوں کیلئے تحفتاً لاتے ہیں۔۔ شہروں میں خواتین مشینی جرسیوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں… ان میں بیشمار ورائٹی بھی دستیاب ہوتی ہے اور خوبصورتی بھی۔ لیکن خواتین بدلتے موسموں، فیشن اور موقع کی مناسبت سے ہی جرسیوں اور شالوں کا استعمال کرتی ہیں۔