تحریر ….. سابق پرنسپل، ماہر ِ تعلیم عابدہ فیاض
فوائد
مونگ پھلی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامن بی ون، بی چھ، وٹامن ڈی اور ای، فاسفورس، فیٹ تھایا مائن، نیاسن، فولاد، فولک ایسڈ، کاپر، فولیٹ، فاسفورس اور مفید ریشے پائے جاتے ہیں۔ مدافعتی نظام، دل و خون کی شریانیں طاقتور، ہڈیاں، دانت، گرتے بال مضبوط، الزائمز، کینسر سے تحفظ، بڑھاپے کے اثرات میں کمی، کولیسٹرول میں کمی، زہریلے مو اد کو دور کرتی ہے۔
نقصانات!
1۔ مونگ پھلی کھانے سے معدے میں تیزابیت ہو جاتی ہے، اس کو محدود کھائیں۔ زیادہ کھانے سے معدے میں گرمائش بڑھ جاتی ہے، جس سے ہاضمے کا مسئلہ بھی ہو جاتا ہے اور دل متلی کرتا ہے، یرقان کے مریض بالکل نہ کھائیں۔
2۔ یہ سانس کے مرض کی ایک اہم وجہ بنتی ہے کیونکہ اس میں آئل پایا جاتا ہے جس سے سانس اکھڑنے لگتا ہے، دمہ کے مریض بھی مونگ پھلی کھانے سے اجتناب کریں۔
3۔ زیادہ مونگ پھلی کھانے سے جسم میں خارش اور سر میں خشکی ہونے کا خدشہ ہے، روزانہ کھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ جہاں آئلی ہے وہیں خشک بھی ہے۔
4۔ حاملہ خواتین مونگ پھلی کھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ خشک ہوتی ہے اور الرجی کا باعث بن سکتی ہیں۔ لہذا حمل کے دوران اجتناب
کریں اس میں فولیٹ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے، جو نقصان دہ ہوتے ہیں۔
5۔ روزانہ اور زیادہ کھانے سے وزن بھی بڑھتا ہے اور میٹا بولزم سست روی سے کام کرتا ہے۔
6۔ ا س سے جسم میں سوڈیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے بلڈ پریشر اور دل کا عارضہ بھی لاحق ہو سکتا ہے، سردیوں کے موسم میں خشک میوہ جات اعتدال کیساتھ بدل بدل کر کھائیں تو مفید ثابت ہوتے ہیں۔