Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

نہاری


گوشت ۔ مٹن یا چکن آدھ کلو
لہسن ادرک یا صرف ادرک کاپیسٹ ڈیڑھ چمچ
پیاز فرائی کئے ہوئے اوپر ڈالنے کیلئے1عدد
آٹا یا کارن فلور گاڑھا کرنے کیلئے ضرورت کے مطابق2یا3عدد
نہار ی مصالحہ2چمچیاں حسب ضرورت
آئل حسب ضرورت
لیموں ساتھ میں پیش کرنے کیلئے
ہری مرچیں ہرا دھنیااوپر ڈالنے کیلئے

نہاری بنانے کاطریقہ!

سب سے پہلے آئل گر م کریں ۔ اس میں لہسن ادرک کاپیسٹ فرائی کرلیں ۔ پھر گوشت ڈال کے فرائی کرلیں . اس میں نہاری مصالحہ بھی ڈال دیں اور کچھ دیر اچھی طرح فرائی کریں . پھر اس میں6گلاس پانی ڈال دیں . اگر مٹن ہو تو اس میں تھوڑا زیادہ پانی ڈال دیں ۔ پھر ڈھک کر ہلکی آنچ میں پکائیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے ۔ یہاں تک کہ گوشت ریشہ ریشہ ہونے لگے ۔ پھر آخر میں تھوڑے سے پانی آٹا یا کارن فلور ڈال کے نہار ی میں ڈالنا شروع کریں . ساتھ ساتھ چمچ نہاری میں چلاتے جائیں تاکہ نہاری گاڑھی ہوجائے ۔ اوپر پہلے سے فرائی کئے پیاز، دھنیا ڈال کے serve کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں