Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
نیا سال……………………….2022 وقت تیز ی سے گزر رہاہے…نہ رکنے والا…نہ تھمنے والا
گزرتے وقت کیساتھ ہم نئے سال2022ء میں داخل ہورہے ہیں…نئے سال کی آمد پر دنیا بھر میں جشن اورخوشیاں منائی جاتی ہیں… اب کچھ عرصہ سے یہ”ٹرینڈ“ پاکستانی عوام کی رگوں میں بھی سرایت کرچکا ہے….خوشیاں منانا..خوش رہنا ہر انسان کا حق ہے..ہمیں توبحیثیت…قوم….بحیثیت پاکستانی…بحیثیت انسان…بحیثیت مسلمان اپنے آپ کو دیکھنا ہے….سب سے پہلے اپنے مذہب کو..اورمسلمان ہونے کی ناطے ہمارے اوپر کیا ذمہ داریاں ہیں۔۔.کیا ہمارے لئے ٹھیک ہے اورکیا نہیں…ہم نے غیرملکی یلغار جس میں ہم لطف اندوز ہورہے ہیں…خدارا! ان سے بچیں….
ہم کہاں کھڑے ہیں….ہم ڈوب رہے ہیں..ہمارے لوگ بھوک سے مررہے ہیں.ہمارے اپنے مسائل ہیں..ہمارا معاشرہ…ہم لوگ کس ڈگر پر چل رہے ہیں…ہمیں سال کے آخرمیں اپنا محاسبہ کرنا ہے…وقت توتیزی سے گزرتا چلا جارہاہے…سرکتا جارہاہے…نہ رکنے والا…نہ تھمنے والا!
کتنے سال…کتنا وقت بیت چکا….ہم نے کیا کیا ہے…اپنے فرائض کہا ں تک نبھانے کی کوشش کی ہے… اپنی غلطیوں سے کتنا سیکھاہے…اپنے حصہ کی شمع روشن کی کہ نہیں…ہم توقع کرتے ہیں..شاید من و سلویٰ آسمان سے اترے گا…سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا…ہمیں کسی غلطی فہمی میں نہیں رہنا چاہئے…وقت توہمیں ہر لمحہ کچھ نہ کچھ سیکھاتا ہے…اورہم کہاں تک سیکھتے ہیں…زندگی توکسی کی رکی…نہ ٹھہری…گھروں میں معاشرے میں ان گنت مسائل ہیں…زندگی کا مزہ اسی میں ہے کہ ان مسائل سے دانشمندی سے نمٹا جائے…ہر نئے سال ہر آنیوالے دن کی پلاننگ کی جائے…اور اس پر عمل درآمد کویقینی بنایا جائے…تو2022ء کیا ہرآنیوالاہر سال…آنیوالا ہر لمحہ ہمارے لئے ہمارے وطن کی…بہتری کی امید لیکر آئے…اللہ تعالیٰ ہمیں تکلیف…ہرپریشانی اور ہر بڑی مصیبت سے محفوظ رکھے..آمین…جیسے2020ء….2021ء کو ہی دیکھ لیں…کرونا جیسی آفت نے ابھی تک پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے…دنیا کا بڑے سے بڑا انسان بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکا….آنیوالے ہرلمحے..ہردن کے راز اللہ ہی جانتا ہے…ہمیں جہاں جہاں جو اپنے اپنے شعبوں میں ہے خواہ اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہے…خواہ وہ گھریلو خواتین ہی کیوں نہ ہوں…اور کسی کی انکم کم یا زیادہ….ہمیں اپنے کو بہتر سے بہتر کرنا ہے…مثبت سوچ کو اپنانا…منفی سوچوں….منفی رویوں اوراچھے اخلاق کی آبیاری کرنی ہے…آدھے سے زیادہ مسائل ہمارے اس طرح کرنے سے ہی حل ہوجائیں گے…ہر حال میں ہرحالات…ہرطوفان میں غصہ..جھگڑا مسئلوں کو حل نہیں…پیارو محبت سے بات کریں…باربار کوشش کریں…صرف اور صرف پیار سے بات کرنی ہے…وہ معاملات آفس کے ہوں…گھروں کے مسائل کسی بھی نوعیت کے ہوں…کیونکہ جھگڑوں کو پروان چڑھانے سے حالات بدسے بدتر ہوتے چلے جاتے ہیں…پھر واپسی ناممکن ہوجاتی ہے…2022ء میں داخل ہوتے ہوتے عہد کریں….اپنے اعمال…بہتر سے بہتر…اپنے فرائض بخوبی دیانتداری سے انجام دیں…خدارا! وقت کے کسی
لمحے کو غیر ضروری کاموں میں ضائع مت کریں…اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں…وقت گزر رہاہے….یہی سب سے بڑا لمیہ ہے کہ ہم وہیں کہ وہیں کھڑے ہیں..جہاں سالوں پہلے تھے…ہم نے اپنے شعبوں میں کتنی ترقی کی…دوسروں کو کتنا ساتھ لیکر چلیں…دوسروں کیلئے اپنی ذات کو تکلیف کا باعث نہ بنائیں….اپنی ذات اپنے عمل سے دوسروں کی زندگیوں میں خوشیاں اورآسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں…اس وطن اس معاشرے کیلئے کچھ کرجائیں…زندگی اورجینے کاحسن بھی یہی…زندگی اورجوانی ہمیشہ کی نہیں…لیکن ہمارے اعمال ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوں گے….