نیویارک بروکلین علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر میں علماء مشائخ کے اعزاز میں افطار ڈنر

نیویارک بروکلین علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر میں 22 مارچ کو ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں جید علماء کرام، اورسیز پاکستانی او ر دیگر عہدیدران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ معروف علماء دین میں پاکستان کی قومی مسجد اسلام آباد کے خطیب پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس، کراچی سے ممتاز عالم دین مفتی رفیع الرحمان نورانی، اور نارتھ امریکہ کی معروف دینی شخصیت علامہ مسعود احمد اشرفی اس تقریب میں شریک تھے۔

کمیونٹی سنٹر پہنچنے پر چیئر مین ملک ناصر اعوان، صدر طاہر بھٹہ، وائس چیئرمین طارق احسان بٹ، نائب صدر چوہدری مقصود الہی وریا، جنرل سیکریٹری چوہدری جاوید اقبال چچی، پروگرام ڈائریکٹر سجاد رضا، سنیئر ڈائریکٹر طاہر نواز بوبی، مشتا ق احمد کمبوہ محمدی مولائی چیف کوارڈنیٹر بین الاقوامی مذاہب، امن کمیٹی پاکستان، ملک عرفان اعوان، حاجی نیاز احمد بھٹی، پرویز اقبال، چوہدری صداقت اور دیگر نے علماء کرام کا پر تپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں پروگرام ڈائریکٹر مفتی سجاد رضا نے علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے اغراض و مقاصد سے تفصیل سے آگاہ کیا ….. انہوں نے کمیونٹی سنٹر کے فلاحی اور سماجی منصوبوں سے متعلق روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس، مفتی رفیع الرحمان نورانی، اور علامہ مسعود اشرفی نے علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام خصوصی دعا پر ہوا۔

بعد ا زاں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے وائس چیئرمین طارق احسان بٹ کی جانب سے تمام مہمانوں کی پر تکلف افطار ڈنر سے تواضع کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں