پبلک ایڈوکیٹ نیویارک جمانی ولیم کی علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پبلک ایڈوکیٹ نیویارک جمانی ولیم کی سالگرہ کے موقع پر علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر بروکلین نیویارک ملک ناصر اعوان چیئرمین، محمد طاہر بھٹہ صدر، علامہ سجاد رضا مدنی، پروگرام ڈائریکٹر و مشتاق احمد کمبوہ، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ہارمنی علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کی خصوصی شرکت۔ جبکہ پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیم نے وفد کا شاندار استقبال کیا۔ د ورانِ پروگرام پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیم اور علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے درمیان مختلف کمیونٹی پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا،

جس پر پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیم کا اظہار دلچسپی کیساتھ ساتھ علامہ اقبال کے وفد کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر بھی علامہ اقبال سنٹر کا وزٹ کر کے دلی خوشی ہو گی جبکہ کمیونٹی وفد کی گذارشات پر بھر پور غور کیا جائے گا اور تکمیل بھی ہو گی۔ یاد رہے کہ علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر امریکہ میں پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی صفہ اول کی تنظیم ہے جو کہ امریکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ ساتھ دیگر کمیونٹیز کے مسائل حل کرنے میں ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے اور”کونی آئی لینڈ“ پر واقع فوسٹر چوک کے نام کو بدل کر قائداعظم چوک کا نام دلوایا تھا۔ جبکہ پبلک ایڈوکیٹ کی علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے پروگرامز میں دلچسپی اور یقین دہانی نیویارک میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوش آئند ہو گی۔