Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

پسندیدہ رنگ آپ کی شخصیت کے ہمراز

یہ دنیا کتنی رنگین ہے اس کا اندازہ کرنا مشکل ہے ….. بعض لوگ کہتے ہیں کہ رنگ انسان کے اندر ہوتے ہیں۔ وہ جب چاہے اس کو باہر نکال لیتا ہے اور جب چاہے سب رنگوں کو سمیٹ کر اپنے اندر چھپا لیتا ہے….. اور ساری دنیا کو وہ ایک ہی رنگ میں دیکھتا ہے۔ سوچنے کی بات ہے کہ اگر ساری دنیا یک رنگ ہوتی….. ہر طرف ایک رنگ ہوتا….. تو پھر کیا ہوتا ؟ ا س کے بارے میں مختلف لوگوں کی مختلف آراء ہو سکتی ہے۔ لیکن اب تو دنیا میں ہر طرف رنگ ہی رنگ بکھرے ہوئے ہیں۔

حتیٰ کہ سورج کی سفید روشنی بھی سات مختلف رنگوں میں مل کر بنی ہے۔ ان سات رنگوں کا ہماری زندگی پر بڑا اثر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص پر کسی نہ کسی رنگ کا اثر ضرور ہوتا ہے ….. اور اکثر لوگ اپنے اوپر ہونیوالے رنگ کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ مختلف رنگوں کو پسند کرنیوالے لوگوں کی خصوصیات مختلف ہوتی ہیں۔ سرخ رنگ کو پسند کرنیوالے کئی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں…. ان میں ذہانت، امنگ، قوت برداشت پائی جاتی ہے…. وہ مضبوط قوت ارادی رکھتے ہیں۔ زندگی کی رونقوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ….. تصویر کے روشن پہلو دیکھتے ہیں …… ایسے لوگوں کو صحیح رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ قرمزی رنگ پسند کرنیوالے لوگ بے حد شفیق ہوتے ہیں ….

مگر اچانک غصے میں آ جاتے ہیں، خود غرض ہوتے ہیں ….. مگر دوسروں سے اپنا غصہ چھپاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جھگڑا لوگوں کا بھی پسندیدہ رنگ ہے۔ پیلا رنگ ہنر مند اور ذہین لوگوں کا ہے ….. یہ لوگ تخلیق کار ہوتے ہیں…. ہلکا پیلا رنگ محتاط طبعی کا آئینہ دار ہے۔ گہرا پیلا رنگ خود اعتمادی کے حامل افراد کا پسندیدہ ہے ….. اور خطروں کے کھلاڑی لوگوں کا پسندیدہ رنگ بھی یہی ہے۔ گلابی رنگ پر خلوص لوگوں کا رنگ ہے …… یہ رنگ دوسروں کے ہر طرح مددگار ہوتے ہیں ….. حاسد اور رشک کرنیوالے نہیں ہوتے۔ ان کے جذبات جلدی مجروح ہو جاتے ہیں ….. یہ جلد ہی دکھی ہو جاتے ہیں …. حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ اسی رنگ کو پسند کرنیوالے دوسروں سے ذرا مختلف طرح سوچتے ہیں۔ زمانہ ان کو تنگ کرتا ہے …. مگر یہ ان مراحل سے کامیابی سے نکل جاتے ہیں۔ سفید رنگ پاکیزگی کی علامت ہوتا ہے ….. یہ غیر جانبداری کے قائل لوگوں کا رنگ ہے۔ سفید رنگ کو پسند کرنیوالے لوگ قناعت پسند اور محتاط لوگ ہوتے ہیں …. دوسروں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں …. انصاف پسند اور پرُ خلوص ہوتے ہیں ….. ایسے لوگ دوسروں پر نکتہ چینی کرنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ خاکی رنگ غیر یقین مزاجی کا رنگ ہوتا ہے …… ایسے لوگ دوسروں کو اپنے سے کم تر خیال رکھتے ہیں ….. اور عام طور پر خوف زدہ رہتے ہیں ….. کالا رنگ خاموش

طبع لوگوں کا رنگ ہے …. یہ لوگ دوسرو ں کے مزاج سے جلدی واقف ہو جاتے ہیں ….. پرُتکلف ہوتے ہیں….. روایت پسند ہوتے ہیں ….. یہ لوگ مغرور نہیں ہوتے ….. مگر اپنے آپ میں گم رہتے ہیں …. اپنی عزت کرواتے ہیں ….. اور فطری رجحانات کو پرکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ….. ارغوانی رنگ شاہی رنگ کہلاتا ہے …. شا ن و شوکت کا رنگ ہے ….. اس کو پسند کرنیوالے ایسے ہی شاہانہ خیالات کے مالک ہوتے ہیں …. زیتونی رنگ یہ زمردی رنگ سے قدرے بھدا ہوتا ہے …. کام چور لوگوں کا پسندیدہ رنگ ہے …. جو ہر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں …. مگر کرنا نہیں چاہتے …. اگر کوئی کام کرتے ہیں تو اس کے بارے میں سوچنا گورا نہیں کرتے، اور کبھی کبھی نقصان اٹھاتے ہیں۔ زمردی رنگ گہرا سبز رنگ ہوتا ہے….. ا س رنگ کو پسند کرنیوالے لوگ ولولہ انگیز، مہم جو صفا ت کے حامل ہوتے ہیں …..

سرخ رنگ پسند کرنیوالے لوگوں میں جو خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ ایسے لوگ اپنے معاملات میں خود مختاری کے قائل ہوتے ہیں….. اور قدرے جذباتی لوگ ہوتے ہیں ….. ان کی طبیعت میں نرمی پائی جاتی ہے۔ بنفشی رنگ بزرگی کی اہمیت کا رنگ ہے۔ ا س کو پسند کرنیوالے ایسی ہی خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں …. دوسروں کو متاثر کرتے ہیں ….. ان میں اد بی خصوصیات پائی جاتی ہیں …. اپنی غلطیوں کو نا پسند کرتے ہیں اور بڑی فنکارانہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ….. بادامی رنگ پسند کرنیوالے لوگ بے حد عملی اور سادہ ہوتے ہیں۔ بھدا بادامی رنگ جذباتی لوگوں کی نشانی ہے ….. درمیانہ بھورا سوجھ بوجھ والا ر نگ ہے۔ پختہ ذہن کے مالک لوگوں کا رنگ ہے …. ایمان دار ہوتے ہیں ….. مگر زبان کے تیز ہونے کی وجہ سے لوگوں کو دکھ پہنچا جاتے ہیں…. پھر انہیں احساس ہی نہیں ہوتا ہے۔ سبز رنگ پر ُجوش اور مہم جو لوگوں کا رنگ ہے۔ یہ موقع شناس ہوتے ہیں…. حاکمیت کرنا پسند کرتے ہیں …. سیب جیسے سبز رنگ کو پسند کرنیوالے لوگ خوش مزاج ہوتے ہیں….. پرُ امید ذہن کے مالک ہوتے ہیں ….. ضرورت سے زیادہ جذباتی ہوتے ہیں …. گہرا سبز رنگ پسند کرنیوالے حاسد طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔

مجموعی طور پر سبز رنگ پسند کرنیوالے اپنی خامیوں کو نہیں جانتے …. اپنی ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہراتے ہیں ….. اور دوستیاں کرنا پسند کرتے ہیں …. اگر کسی بات میں خود کو صحیح سمجھ لیں تو اس پہ اڑ جاتے ہیں۔ نارنجی رنگ کو پسند کرنیوالے لوگ مغرور، خود سر اور خود مختار ہوتے ہیں۔ دوسروں کو متاثر کرنے میں ماہر ہوتے ہیں ….. ان میں آگے بڑھنے کی بہت زیادہ لگن ہوتی ہے ….. ان کی خامی یہ ہے کہ یہ زیادہ دیر گرم جوش نہیں ہوتے ….. اپنی مخالفت برداشت نہیں کر سکتے۔ جو چاہتے ہیں حاصل کرنے کیلئے جائز و ناجائز طریقہ اختیار کرتے ہیں …. دوسروں کا خیا ل نہ رکھنے کیوجہ سے اکثر نقصا ن اٹھاتے ہیں …. حد سے تجاوز نہ کریں تو بہت کامیاب ہو سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں