چوہدری نسیم احمد کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر طارق حسین بگٹی سے ملاقات

فیصل آباد چیئرمین پنجاب فٹسال ایسوسی ایشن چوہدری نسیم احمد نے گذشتہ دنوں لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر طارق حسین بگٹی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات سے قبل چوہدری نسیم احمد نے طارق حسین بگٹی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ملاقات کے دوران ہاکی کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں اور فیصل آبا د میں ہاکی ٹورنامنٹ میں آنے کی دعوت دی، اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس خوشگوار ملاقات میں انہوں نے فیصل آباد آنے کا وعدہ بھی کیا۔
Load/Hide Comments