چکن چیز پراٹھا

اجزا
آٹا 2 …….. کپ
نمک …….. 1 چائے کا چمچ
نیم گرم پانی ….. حسبِ ضرورت
اجزا

چکن کا قیمہ ……. آدھ کلو
دہی …… 2 سے 3 کھانے کے چمچ
ادرک، لہسن کا پیسٹ ….. 1 کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی سرخ مرچ …… 1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ ….. 1 چائے کا چمچ
زیرہ ….. ڈیڑھ چائے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر …… ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک …… آدھا چائے کا چمچ یا حسبِ ضرورت
موزریلا چیز …… حسبِ ضرورت
چیڈر چیز …… حسبِ ضرورت
گھی یا تیل ….. تلنے کیلئے

طریقہ
آٹے میں نمک اور آئل ملا کے نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔ اور 15 سے 20 منٹ کیلئے گوندھے ہوئے آٹے کو ڈھک کے رکھ دیں۔ ایک پین میں آئل ڈالیں اور گرم ہونے دیں اس میں چکن کا قیمہ ڈال کے بھون لیں۔ اور لہسن، ادر ک کا پیسٹ بھی شامل کر دیں۔ تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں…… اب دہی شامل کر کے ڈھکن دے دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کے چولہے کو بند کر دیں اور چکن کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔ دوسری طرف توے کو گرم ہونے کیلئے چولہے پر رکھ دیں۔ پیڑے کی روٹی بیل لیں ….. روٹی کے آدھے حصے پر چکن ڈالیں ….. اور اوپر 2 چمچ کدوکش کی چیڈر چیز اور 2 چمچ موزریلا چیز ڈال دیں۔ روٹی کے دوسرے حصے کو ا وپر سے دوسری طرف فولڈ کر دیں۔ ا ور کانٹے کی مدد سے کنارے بند کر دیں۔ فولڈ کی ہوئی روٹی کو توے پر ڈال دیں ….. اوپر سے کھانے کا تیل ڈال کر فرائی کر لیں ….. ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔ بہت ہی خستہ اور مزے دار پراٹھے تیار ہیں۔