Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

چکن ہانڈی یامکھنی ہانڈی

اجزا۔

چکن بون لیس آدھ کلو
ہانڈی مصالحہ2چمچ یا حسب ذائقہ
نمک حسب ضرورت
ٹماٹر اگر بڑے ہوں تو 2عدد چھوٹے3عدد
پیازدرمیانے2عدد
لہسن چند جوئے
دہی آدھی پیالی
کریم ایک پیکٹ
مکھن آدھاکپ

طریقہ!

سب سے پہلے پیاز کے بڑے بڑے ٹکڑے کاٹ لیں اورلہسن کے جوئے چھیل کر تھوڑا پانی ڈال کے بوائل کرلیں ساتھ ہی ٹماٹر بھی بوائل کرلیں اوربعد میں چھلنی میں ڈال کے پانی نکال لیں۔ بوائل صرف5منٹ کیلئے کرنا ہے اورپھر ٹماٹر کے چھلکے اتار لیں۔ ٹماٹروں کو اب باریک گرائنڈ کرلیں ۔ پیاز اورلہسن کو بھی گرائنڈ کرلیں اب ایک باﺅل میں چکن ، دہی اور مصالحہ ڈال کے رکھ دیں ۔ تھوڑی دیر کیلئے یا جلدی ہو تو پین میں ڈال کے چولہے پر رکھ دیں ۔ ساتھ ہی لہسن ، پیاز اورٹماٹروں کاپیسٹ ڈال دیں ۔ تھوڑی دیر پکنے دیں۔ جب چکن گل جائے اورپانی خشک ہونے لگے تو آخر میں مکھن اورکریم شامل کردیں اورتھوڑی دیر بعد ہرا دھنیا کاٹ کر ڈال دیں ۔ اور فوراً ہی نیچے اتار دیں۔ یہ خیال رہے کہ آئل کنارے چھوڑ ے دے مزے کی ہانڈی تیار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں