کامن گراؤنڈ کمیونٹی سروسز میں جشنِ مولود کعبہ کا شاندار انعقاد

مشتاق احمد کمبوہ (محمدی مولائی) چیف کوارڈینیٹر امن کمیٹی پاک و امریکہ کی قیادت میں کامن گراؤنڈ کمیونٹی سروسز میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے جشن مولود کعبہ کا شاندار اور روح پرور انعقاد کیا گیا۔ تقریب مسلمانوں اور مسیحی برادری کے اتحاد، بھائی چارے اور رواداری کی مثال بن گئی۔ تقریب میں جوش و خروش سے کیک کاٹا گیا۔ اور مسلم و مسیحی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

جس سے دونوں برادریوں کے درمیان محبت اور اتحاد کی فضا مزید مضبوط ہوئی۔ جشن میں نمایاں شرکت کرنے والوں میں مشتاق احمد کمبوہ (ایمبسیڈر آف پیس)، ولیم شہزاد (چیئرمین) جیمز سپرین (جنرل سیکرٹری پاکستان کرسچین ایسوسی ایشن)، عبد العزیز بٹ، اشفاق احمد شیخ (جیو ٹریولز) حاجی ظہیر احمد، سید کاظم رضا بخاری، میاں عاشق رسول، راجہ اسد پرویز، راجہ محمد اقبال، ماجد حسن ( سی او کامن گراؤنڈ)، میاں ظفر اقبال(ڈپٹی چیف کوارڈینیٹر)، جمشید گجر، طاہر بیگ، صدف صدیق ایڈووکیٹ، عبد ا لحمید مغل، محمد مہتشم کمبوہ اور محمد

ماحد حسن شامل تھے۔ تقریب کے دوران مشتاق احمد کمبوہ، اشفاق احمد شیخ، را جہ اسد پرویز، میاں عاشق رسول، میاں ظفر ا قبال، اور طاہر بیگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے حضرت علی علیہ اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ حضرت علی ؑ کی تعلیمات پر عمل دنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اتحاد، بھائی چارے اور رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس فضاء کو قائم رکھنے کی تلقین کی۔ یہ تقریب محبت، یکجہتی اور امن کے جذبات کو فروغ دینے کا عملی مظہر تھی۔ جس نے مسلم اور مسیحی برادری کو ایک پلیٹ فا رم پر متحد کیا۔ اس جشن نے اس بات کو واضح کیا کہ مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام ہی ایک پر امن اور کامیاب معاشرے کی بنیاد ہے۔