Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب 27 اکتوبر ہے۔ صغیر خان، چیئرمین کشمیری امریکن الائنس
کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب 27 اکتوبر ہے، بھارتی فوج کی طرف سے کشمیر پر حملہ انتہائی ظالمانہ واقعہ تھا۔ جس نے خطے کو عدمِ استحکام اور تشدد کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صغیر خان ”چیئرمین کشمیری امریکن الائنس“ نے ”پاکستان قونصلیٹ نیویار ک ( یو ایس اے)“ میں کشمیری دن کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 27 ا کتوبر وہ دن تھا جب ہندوستان کے نام نہاد سیکولر لیڈروں نے رات کے اندھیرے میں اپنی فوجیں سری نگر کی طرف دوڑائیں۔ کشمیریوں کے سیاسی اور جمہوری حقوق کو پامال کیا ….. جس کے حصول کیلئے وہ برسوں تک انگریزں سے لڑتے رہے۔ صغیر خان نے مزید کہا کہ ہندوستان کا کشمیریوں پر دعویٰ مبینہ طور پر مہاراجہ کے دستخط شدہ الحاق کے ایک جاری دستاویز پر منحصر ہے۔ ”کشمیری دن“ کی اس خصوصی تقریب میں مظفر آباد کے وزیر مذہبی امور و اوقاف حافظ محمد احمد قادری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ
کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت دینے سے بھارت کا مسلسل انکار خطے میں ہلاکت اور تباہی کا با عث ہے۔ انہوں نے کہ کشمیر کے طول و عرض میں تعینات 9 لاکھ فوجی اور نیم فوجی اہلکار کشمیریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ حافظ محمد احمد قادری نے مزید کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں کے دوران بھارت کی بربریت اور وحشیانہ کارائیوں کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری مارے جا چکے ہیں۔