Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

کلچر سے ایگری کلچر

تحریر …. ڈاکٹر جعفر حسن مبارک
جب ابتدائی انسان غاروں سے نکل کر دریاؤں کے کنارے اور پانی کے ذخیروں کے ارد گرد …. گھروں میں رہنے لگا۔ ان میں سے کچھ لوگ زندہ رہنے کیلئے زراعت اور کچھ مویشی پالنے اور شکار سے منسلک ہو گئے۔ اس طرح گھر کنبہ، خاندان، قبیلے وجود میں آ گئے …… انسان اپنی جسمانی ضروریات اور ماحول سے تحفظ کیلئے کھیتی باڑی، جانوروں کے گوشت، کھانوں، دودھ سے منسلک پیشہ اختیار کر لیتے۔ انسان ایک دوسرے کی ہنر مند ی اور کاریگری سے مستفید ہونے لگا۔ جسمانی مشقت مل جل کر رہنے اور جذبات کے اظہار نے انسان کو …. حسِ لطیف، حسِ مزاح کی تسکین، روحانی، جسمانی، ذہنی سکون کے مرحلہ پر لا کھڑا کیا۔
اس طرح نٹ بھانڈ، مراثی، راس دھاریئے، بازگی، مدار ی وجود میں آ گئے۔ پتلی تماشہ، لوک کھیل، لوک تماشہ، داستان گوئی، لوری، گیت نے جنم لیا۔ بہت سارے افراد اس پیشہ میں با کمال ہو گئے ….. فن ان کے خاندان کی میراث ٹھہرا۔ یہ فنکار افراد نہیں بلکہ ’’ادارہ“ تھے۔ یہیں سے جدید تھیٹر کی بنیاد پڑی۔ لوک گیت،

ناچ، لڈی، جھومر، سمی، گھڑا، دھمال، بھنگڑا، ماہیا، ڈھولا، بولیاں، کافی، گیت لوری….. گھر… گلی… محلہ…. گاؤں سے باقاعدہ سٹیج اور پھر پردہ سکرین کی ضرورت ٹھہری اور کلچر …. ایگر ی کلچر کیساتھ ساتھ پروان چڑھنے لگا۔ ساندل بار ….. لائل پو ر …. فیصل آباد کے ان فنکاروں کو میلہ منڈی مویشیاں، لائل پور کاٹن ملز، کل پاکستان محفل موسیقی (نصرت فتح علی خان) لسوڑی شاہ، مشاعرے، کوہ نور ملز مشاعرے، حلقہ ارباب ِذوق، مائی دی جھگی، ریگل چوک گھنٹہ گھر کے گرد

آٹھ بازاروں نے کلچر کو خوب پروان چڑھانے میں اپنا کردار نبھایا۔
لائل پور شہر ہنروروں …. شہرِ نعت، فن اور فنکاروں، صدا کاروں، گلوکاروں، مل والوں اور دل والوں کا ٹھہرا۔
لالہ مرُلی دھر شاد، سر شنکر لا ل شنکر، لالہ بھرت رام، لالہ سری رام، خلیق قریشی، منظور احمد منظور، افضل احسن رندھاوا، خوشی محمد ناصر، احسن زید ی، افتخار نسیم، سلیم بیتاب، طالب جالندھری، مسکین حجازی، ڈاکٹر امداد حسین امداد، بابا عبیر ابوذری، رفیق پاشا، ریاض مجید، بسمل شمسی، بری نظامی، حافظ لدھیانوی، عصمت اللہ، شوکت قمر، غلام رسول شوق، قمر لدھیانوی، ایم۔ آر۔ آصف، عدیل ہاشمی، واصل ہاشمی، انور محمود خالد، انجم سلیمی، مقصود وفا، کوثر علیمی، شبیر احمد قادری، سہیل عباس خان، انور انیق، طاہرہ اقبال، نصرت صدیقی، کلثوم اختر، شوق

عرفانی، احمد شہباز خاور، طاہر صدیقی، نواب بے چین کانپوری، نسیم صحرائی، ضیاء بتول، ناز فاطمہ، فرحت شہزاد، آس لدھیانوی، استاد دامن، امین راہی، اے۔ ایچ۔ عاطف، ناز خیالوی، ایس۔ ایم۔ صادق، حبیب جالب، خاور زیدی، نذر جاوید، خاور جیلانی، شہزاد پارس، ظفر عجمی، ریاض قادری، ضیاء حسین ضیاء، سعیدہ ریشم، رابعہ سرفراز، مینال مجوکہ، فوزیہ ہاشمی، شکیل شام، گلفام نقوی، صفیہ حیات، کائنات احمد، بخشی سلامت، نصرت فتح علی خان، شیر علی مہر علی، اعجاز قیصر، حسن صادق، صادق اقبال، راگی، مالا بیگم، ثمر اقبال، نذیر بیگم، ہدایت کار مصنف حسین، نصیر قریشی، خالد سلیم موٹا، البیلا، چنگیزی، رفیق موچھا، طار ق جاوید، ریشم، نبیل، سردار کمال، نسیم وکی، سخاوت ناز، ساجن عباس، گلزار المعروف پونم کمال، پرویز رانا جیسے فنکار ادارہ کا روپ دھار چکے ہیں۔ آج پاکستان کا تھیٹر …. سکرین فیصل آباد کے فنکاروں کی وجہ سے آباد ہے۔

ہندوستان کے فنکار ان کو اپنا گرو مانتے ہیں۔ اقوام ِ عالم یونائیٹڈ نیشن میں فیصل آباد کے فنکار اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں۔ فیصل آباد لٹریری فیسٹیول میں نمائندگی پر سوالیہ نشان ….. فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کا نام فیصل آباد لٹریری سرکس ہونا چاہے۔ کراچی لٹریری فیسٹیول میں فیصل آباد کی نمائندگی؟ اسلام آباد انٹرنیشنل اردو کانفرنس میں فیصل آباد کی نمائندگی؟ لاہور انٹر نیشنل اردو کانفرنس میں فیصل آباد کی نمائندگی؟ اکیڈمی آف لیٹرز میں فیصل آباد کی نمائندگی؟ فیصل آباد کے ان فنکاروں سے زیادتی اور نا انصافی کا ذمہ دار کون؟؟ ڈاکٹر صغر ا صدف، ڈاکٹر قاسم بوگھیو، عطا الحق قاسمی، وزارتِ کلچر، وزیراعلیٰ، وزیراعظم یا ہم خود؟
لائل پور کلچر کے وارث آج معاشی بدحالی کا شکار …. غربت نے ان فنکاروں سے فنکاری چھین کر انہیں بھکاری بنا دیا ہے۔ کچھ فنکار روٹی کے ٹکڑے کیلئے جگر کے ٹکڑوں کو لئے رونق ِ بازار ہیں …… لٹریری سرکس کے بورڈ گنتے ہیں ….. کلچر پالیسی میں ان فنکاروں کے روزگار ….. ہیلتھ کارڈ ….. لائف انشورنس جیسی سکیموں کو متعارف کروانے کی ضرور ت ہے کیونکہ کلچر ہی ایگری کلچر جوڑے ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں