Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
ہم ہنسنا بھول گئے
اس مادیت پرستی کے دورمیں،دولت کمانے کی ہوس اورزیادہ سے زیادہ آسائشات کے حصول کے بھنور میں اس قدر پھنس چکے ہیں… کہ ہماری خوشیاں، ذ ہنی سکون، ہماری مسکراہٹیں کسی گرد کی دھول میں گم ہوگئیں ہیں۔
زندگیوں میں دکھ، مسائل اورالجھنیں زیادہ اورخوشیاں ناپید ہوتی جارہی ہیں…اچھی ملازمت… گاڑی… گھر… دولت سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود سکون نہیں…یہی سننے کو اکثر ملتا ہے….پریشان بہت ہیں… چڑچڑاپن،بے جا غصہ،بات پہ بات پر بحث،جھگڑا ہماری زندگیوں کالازمی جز بن گیا ہے.. اور ہمارے رویے بے حسی کی طرف بڑھتے جارہے ہیں.. ایک دوسرے کو نظر انداز کرنا ہمارے مزاج کا حصہ بنتا جارہاہے..المیہ یہ ہے.ہم صرف اپنی خواہشات اورسوچوں کے محور میں گم ہیں… ہم ہنسنا بھول گئے…مسکرانا بھول گئے…
خوشیوں اور خواہشوں کے حصول کیلئے ہرقیمت پر دوسرں کی خوشیوں کو کچلنا ہی کیوں نہ پڑے..کرکے رہتے ہیں اس کے نتیجے میں جو آپ حاصل کرنا چاہیں…وہ تو وقتی خوشی…اورلذت آپ کو مل ہی جائے…لیکن سکون اورعزت ہمیشہ کیلئے کھو دیتے ہیں…وہ وقت وہ لمحے کبھی واپس بھی نہیں آسکتے…
سچی خوشی اورسکون زندگی کی ہرچیز ہر عمل میں میانہ روی کے نتیجے میں ہی ہے… اپنے محدود وسائل اورچھوٹے چھوٹے گھروں میں بھی خوش رہ سکتے ہیں..چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی خوش رہ سکتے ہیں…جن حالات میں ہوں..ان پر مطمئن رہیں..اپنے آپ سے..دوسروں سے مت الجھئے… اگر زندگی پرسکون گزارنی ہے… اور دماغ کو توانا رکھنا ہے…تو سب سے پہلے یہ کہنا اور سوچنا چھوڑ دیں…فلاں وقت میں یہ ہوا تھا….صدیوں پرانی کوئی بھی بات نکال کربیٹھ جائیں گے فلاں وقت اس نے یہ کہاتھا..اسی رنجش کولیکر ساری زندگی گزار دیں گے۔۔آج کودیکھیں…وقت کو ضائع مت کریں…دوسروں کاخیال رکھیں۔۔۔دوسروں کوعزت دیں…زیادہ پریشان رہنے زیادہ سوچنے سے صرف وقت کاضیاع ہے…مسائل کاحل نہیں…زندگی کے نشیب و فراز میں مسائل..دکھ یقینا بہت زیادہ ہوتے ہیں..ان کو رونا لیکر ہمیشہ کیلئے بیٹھ جائیں…تحمل..اور عقل سے ان مسائل کاحل نکالنے کی کوشش کی جائے..کامیاب اورپرسکون لوگ زندگی میں اسی طرح کامیاب ہیں…مسائل کے حل کیلئے احسن طریقے سے نپٹیں۔۔اور آگے بڑھ جائیں…کیونکہ خوش رہنا دراصل ایک فن ہے…یہ ایک ایسا فن ہے..جس کو استعمال کرکے آپ معاشرے میں خاص کر اپنے گھر فیملی،رشتہ داروں،دوستوں میں ہرجگہ اچھا وقت گزار سکتے ہیں۔۔۔وقت زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے…اس کو اچھا سے اچھا گزاریں،اور بامقصد گزاریں..آپ بہت پریشان ہیں…خدارا آپ اپنی زندگی میں واپس لوٹ ہیں…مسکرائیں.. خوش رہیں دوسروں سے توقعات کم سے کم رکھیں…اپنے آپ کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش میں لگے رہیں..اپنے پاؤں پر چلنے کی کوشش کریں۔۔۔یقینا زندگی بہت خوبصورت ہے۔