Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

یہی روز تما شا دیکھتی ہوں

شاعری…..عائشہ شفیق

تماشا
میں جب بھی پھول سے بچوں کو
پئے شیر بِلکتا دیکھتی ہوں
یا بھوک سے مرتا دیکھتی ہوں
یہی روز تما شا دیکھتی ہوں
اربابِ تونگر محلوں میں
محو ِ آرام مخمل پر
عیاشیوں، لوٹ کھسوٹ کے یہ
شیدا ہیں نا انصافیوں کے
یہی روز تما شا دیکھتی ہوں
حاکم کے لاکھوں خرچے ہیں
غربا کی محنت غارت ہے
تہذیب کو مٹتا دیکھتی ہوں
یہی روز تما شا دیکھتی ہوں
جو خواب سہانے بنتی ہوں
وہی کرچی کرچی ہوتے ہیں
خوں آس کا ہوتے دیکھتی ہوں
یہی روز تما شا دیکھتی ہوں
دل خون کے آنسو روتا ہے
دل خون کے آنسو روتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں