حضرت عیسی ؑ کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشر ے میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے۔ مشتاق احمد کمبوہ
نیویارک میں و اقع پاکستان قونصلیٹ میں حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کا یوم ِ ولادت بڑی عقیدت و احترام سے کیساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور انجیل مقدس کی تلاوت سے کیا گیا۔
جس نے اس ماحول کو مزید بابرکت بنا دیا۔ تقریب کی صدارت قونصل جنرل عامر اتوزئی نے کی۔ جبکہ ڈپٹی قونصل جنرل شیخ محمد عمر اور معروف شخصیات ولیم شہزاد، چیئرمین پاکستان کرسچئین (یو ایس اے)، مشتاق احمد کمبوہ چیف کوارڈنیٹر بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان اور جیمز سیپرین جنرل سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مسلم اور مسیحی کمیونٹی نے یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے حضرت عیسی علیہ اسلام کے یومِ ولادت کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر اکرم گل، روبن یامین، میاں ظفر ا قبال، ماجد حسن (سی ای او کامن گراؤنڈ)، مہتشم کمبوہ، مرزا عبدالحمید اور دیگر اوورسیز پاکستانیوں نے بھی شرکت کی۔
اور تقریب کو کامیا ب بنانے میں اہم کردار ا دا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد کمبوہ نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ اسلام کا پیغام محبت، رواداری اور امن کا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آج کی دنیا میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک قونصلیٹ میں اس تقریب کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی کی باہمی محبت اور احترام کا مظہر ہے جو دنیا بھر میں ایک مثال بن سکتی ہے۔
ولیم شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں اور محبت و بھائی چارے کو پروان چڑھاتے ہیں۔ جیمز سیپرین نے کہا کہ قونصلیٹ کی جانب سے اس تقریب کا ا نعقاد ایک خوش آئند ا قدام ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔ تقریب کے اختتام پر د عا کی گئی جس میں تمام مذاہب کے افراد نے شرکت کی اور دنیا میں امن و سکون کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نیویارک قونصلیٹ کا یہ اقدام بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کی روشن مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔