Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
گھر نام ہے….پیار و محبت کا رشتوں کے ا حساس کا…..عزت و ا حترام کا
گھر کا نام ذہن میں آتے ہی سکون، پیا رومحبت اور خوشی کا احساس ہونے لگتا ہے۔گھر درو دیوار کا نام نہیں…گھر میں رہنے والے افراد کا آپس میں رشتہ ہی اتنا خوبصورت ہوتا ہے۔ہر پل مسکرانا، ہنسنا، کھیلنا ، بچوں کی شرارتیں، گونجتی کلکاریاں، بہن بھائیوں کا آپس میں کھیلنا، چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنا جھگڑنا ، اسی طرح میاں بیوی کا دنیا کا مضبوط ترین او ر خوبصورت بندھن ، آپس کی نوک جھونک، مہمانوں اور رشتہ داروں کا آنا جانا …دعوتیں ، مزے مزے کے پکوان ، نت نئی فرمائشیں ، گھر کو خوبصورت رکھنے، سجانے کے خواب …اسی کو گھر کہتے ہیں۔ گھر میں رہنے والے افراد کے درمیان رشتوں کی مضبوطی، ایک دوسرے کو پیار اور عزت دینا ۔ گھر کی فضا اور ماحول کو پرسکون اور خوبصورت رکھنا گھر کے سب افراد کی ذمہ داری ہے۔ اسی گھر کو ”جنت گھر“ کہتے ہیں۔
گھر میں جو سکون، اور آپس کے رشتوں کی خوبصورتی میں ہے وہ دنیا میں کہیں بھی نصیب نہیں ہوسکتی۔خاص کروالدین کیلئے اولاد او ر اولاد کیلئے والدین اس سے بڑھ کر دنیا کی کوئی نعمت نہیں۔خونی رشتوں میں ایک دوسرے کے ہر دکھ درد میں جو تکلیف، اور کرب جو والدین اپنے بچوں کیلئے محسوس کر سکتے ہیں، ذر ا سی بات بات پر تڑپ اٹھتے ہیں۔۔وہ تو بیان سے باہر ہے.. اور ”گھر پیارے گھر“ میں رہنے والے تمام افراد کی سب سے بڑھ کر ذمہ داری ایک دوسرے کی عزت و احترام ہے… جس گھر میں پیار و محبت خاص کر وہ رشتہ کسی بھی صورت میں ہو۔والدین، بہن بھائی اور بے شک آپ سے رشتہ میں چھوٹے ہی کیوں نہ ہو، عزت احترام اور لہجے میں نرمی رکھیں اور نرم لہجے میں بات کریں۔
گھر کی فضا اور ماحول کو ہر پل خوبصورت رکھنے بنانے، سنوارنے میں سب کا کردار ہوتا ہے۔ تو جینے کے رنگ اور لطف کی اپنی بہار ہوتی ہے… اسی گھر کو جنت اور جہنم بنانے میں آپ کا اپنا ہی کردار ہوتا ہے…. پیسہ ہی سب کچھ نہیں… پیسہ، دولت سے گھر کی خوشیاں اور عزت تو نہیں خریدی جاسکتی… و ہ آپ کی اپنی عادات، رویے، اور زبان کے الفاظ کا استعمال آپ کے گھر کو جنت اور جہنم بنا سکتا ہے۔۔۔ ذر ا ذرا سی توں توں.. میں میں سے گھر کا ماحول اور سکون برباد ہو جاتا ہے…
ضروری نہیں گھر بہت بڑا ہو.. چیزیں مہنگی ہوں.. مہنگی چیزوں او ر بڑے گھروں میں بعض اوقات سکون اور خوشیوں کی دولت نہیں مل سکتی، گھر
چھوٹا ہو بڑا..گھر میں رکھی چیزیں سستی ہوں یا مہنگی..خاص کر جو گھر کے سربراہان… والدین… میاں بیوی، بہن بھائی سب رشتوں کو اپنی اپنی جگہ ہر پل مثبت کردار ادا کرتے رہنا چاہئے…چھوٹے چھوٹے لمحے بڑی خوشیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں… اور گھر کو جنت بنا دیتے ہیں۔ اسی لئے بہتر ہے ایک دوسرے کو عزت دیں.. چھوٹے چھوٹے لمحات، احساسات ایک دوسرے سے شیئر کریں.. مسائل ہر گھر میں ہو سکتے ہیں… ہوتے ہیں بس ان مسائل کی نوعیت مختلف ہو سکتی ہے.. ٹھنڈے دماغ سے ان مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کریں.. میاں بیوی دونوں اپنے جذبات اور زبان کی سختی اور سخت الفاظ کو کنٹرول میں رکھیں.. تو گھر ہمیشہ جنت گھر ہی رہتا ہے… اور ہمارے سب کے کردار کی بدولت ہی ہمارے بچوں پر بہت خوشگوار او ر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔