Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

مزے مزے کی مچھلی بنانا بھی کمال فن ہے

سردیوں کے یخ بستہ ٹھنڈے موسم میں گرم گرم مچھلی کے اپنے ہی مزے

مچھلی بنانے کیلئے… اشیاء

مچھلی…. 1کلو
لہسن پسا ہوا…. 1 کھانے کا چمچ
ادرک پسا ہوا… 1 کھانے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر… 1 چائے کا چمچ
نمک………1 چائے کا چمچ
ہلدی…… 1 چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ…. 1کھانے کا چمچ
خشک دھنیا کٹا ہوا…. 1کھانے کا چمچ
اجوائن….. 1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر… 1 چائے کا چمچ
لیموں کا رس….. 4 عدد
بیسن….. 1کپ
آئل………. تلنے کیلئے

!طریقہ

مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں، اور چھلنی پر رکھ کر خشک کر لیں، پھر اس میں تمام مصالحہ جات ڈال کر مکس کر لیں۔ لیموں کا ر س بھی شامل کر لیں۔ اس مچھلی کو د و سے تین گھنٹوں کیلئے پڑا رہنے دیں۔ ایک کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کر لیں۔ مچھلی کا ایک ایک ٹکڑا اٹھائیں، اس کے اوپر خشک بیسن چھڑکیں،

اور ہلکے ہاتھ سے ساری جگہ لگا دیں، اور پھر اس کو فرائی کریں۔ آ ئل کو مچھلی فرائی کرنے سے پہلے تیز آنچ پر گرم کر لیں، پھر آنچ درمیانی کر دیں.. مچھلی جب گولڈن براؤن ہو جائے اور crispy ہو جائے.. تو نکال لیں، ا ور مزے مزے کی مچھلی مزے مزے کی چٹنی کیساتھ پیش کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں