Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

افغانی چکن کڑاہی

اجزا!
چکن…. 3 پاؤ
آئل…. آدھی پیالی
لہسن ادرک کا پیسٹ… ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ٹماٹر…. 4 عدد
دہی…. 4کھانے کے چمچ
سبز مرچ…. 6 سے 7 عدد
نمک…. آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ… 1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ… 1 چائے کا چمچ

طریقہ!
پہلے کسی پین میں تھوڑا پانی ڈال کر ٹماٹر اس میں ڈال دیں… اور اوپر ڈھکن دے دیں، 5 منٹ کیلئے چولہا چلا دیں تاکہ ٹماٹر تھوڑے نرم ہو جائیں۔ پھر ٹما ٹر کو ٹھنڈا ہونے پر چھلکا اتار دیں۔ ا ور ان کو گرائنڈ کر لیں، دوسرے پین میں آئل گرم کریں۔ اس میں چکن فرائی کر لیں لہسن ادرک کا پیسٹ بھی شامل کر دیں۔ اور چکن کی اچھی طرح بھنائی کریں، دہی او ر ٹماٹر کا پیسٹ بھی شامل کر دیں۔ نمک، کالی مرچ، اور گرم مصالحہ بھی شامل کریں۔ آخر میں ثابت ہری مرچیں شامل کر کے ہلکی آنچ پر 10 سے 12 منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اب اسے کسی گہری پلیٹ یا سرونگ کڑاہی میں ڈال دیں، کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ادرک ڈال دیں۔ اور نان کیساتھ پیش کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں