Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
سردیوں میں مزے مزے کے کرسپی پکوڑے
پکوڑے
: اجزا
بیسن…. 2کپ
آلو…. 2 عدد بڑے
پیاز…. 1 عدد
کٹی ہوئی ہری مرچ… 4 سے 5 عدد
نمک…. 1چائے کا چمچ
کٹی ہوئی پالک…. 1 پیالی
پسی ہوئی سرخ مرچ… 1 چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ…. 1کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر…… 1 چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ…. 1 چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر…. 1 چائے کا چمچ
کٹا ہوا خشک دھنیا…. 1کھانے کا چمچ
تیل فرائنگ کیلئے۔
!ترکیب
ایک کڑاہی میں تیل گرم کرنے رکھ دیں… ایک باؤل میں آلو، پیاز، اور پالک باریک کاٹ لیں… حسب ضرورت بیسن شامل کر لیں…. اور باقی مصالحہ جات بھی شامل کر لیں تھوڑا سا پانی ڈال کر ساری چیزیں مکس کر لیں۔ یہ یاد رہے کہ آئل اچھی طرح گرم ہو جائے تو تب مکسچر بنائیں… پہلے بنا کے رکھنے سے مکسچر پتلا ہو سکتا ہے۔ پکوڑے تیل میں ڈالتے جائیں… فرائی کرتے جائیں۔ ہر ی چٹنی کیساتھ پیش کریں۔
Load/Hide Comments