Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78
Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84
اپنے رشتہ داروں، دوستوں کیلئے وقت نکالیں…زندگی کا لطف اٹھائیے
گھر کا نظام، بچوں کے او ر دیگر معاملات میں میاں بیوی دونوں کا کردار اور ذمہ داریاں اپنی جگہ بہت اہم ہیں…. مرد کی چونکہ باہر کی ذمہ داریاں زیادہ ہو تی ہیں اور انہیں بہت سارے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ لیکن عورت کا معاشرے میں اہم کردار تو ہے ہی خاص کر گھر کا سکون، گھر کی خوبصورتی ، ملنا ملانا ، رشتوں کو نبھانا یہ سب عور ت کے اختیار میں ہے….
لیکن عورت کا معاشرے میں اہم کردار تو ہے ہی خاص کر گھر کا سکون، گھر کی خوبصورتی ، ملنا ملانا ، رشتوں کو نبھانا یہ سب عور ت کے اختیار میں ہے…. گھر کی خوبصورتی کا تعلق بہت مہنگی اور بہت زیادہ چیزوں سے نہیں…. بلکہ قرینے اور نفاست سے رکھی چیزوں اور صفائی و ستھرائی سے عورت کے شعور اور دانائی کا اندازہ ہو جاتا ہے…. گھر ہمارے معاشرے ہماری زندگی کا اہم ستون ہے….عورت نے ماں نے بچوں کو دن بھر ہر لمحہ…. ہر سکینڈ میں د یکھنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا ہوتی ہے…. بچہ زیادہ تر ماں سے ہی سیکھتا ہے… چونکہ اس کا وقت زیادہ اپنی ماں کیساتھ ہی گزرتا ہے۔ اس لئے بچوں کی تربیت ، بچوں کی شخصیت میں ماں کا کردار زیادہ اہم ہوتا ہے۔ عورت بیک وقت…. عورت ہونے کے ناطے کئی رشتوں کو نبھا رہی ہوتی ہے۔۔۔یہ زیادہ سوچنے کی بات ہے… کہ وہ نبھا کس طرح رہی ہے… بہت ساری خواتین ایسی بھی ہوتی ہے….
جو زندگی میں مثالی خواتین بن کر ہمارے سامنے آتی ہیں….. ہر رنگ ہر روپ میں…. ہر حوالے سے…. سگھڑ، سلیقہ مند، با شعور ، با اخلاق، شائستہ کردار ، ملنسار، خوش اخلاق، رشتوں کو لیکر چلنے والی، معاملہ فہم…. زندگی کے گھر کے اور رشتوں کے معاملات کو مثبت اور سمجھ داری سے لیکر چلنا…. یہ خوبصورت زندگی اور کامیاب زندگی کا را ز ہے….اور ایسی خواتین بہترین نسلیں پروان چڑھاتی ہیں…. وہ گھر بھی جنت بن جاتا ہے…. گھر میں آنیوالے مہمان…..خواہ دوست ہو ں، رشتہ دار ہوں، سب کو وہ خوشی ملتی ہے جو بیان سے باہر ہوتی ہے….. اور ایسی خواتین بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں…. جو بد مزاج، اور منفی سوچ کی مالک ہوتی ہیں…. ان کی بہت ساری بری عادات کی وجہ سے گھر کا سکون بھی برباد ہو جاتا ہے…. جو اثرات گھر کے دیگر افراد پر پڑتے ہیں…..اس کا ا زالہ ساری زندگی نہیں ہو سکتا…. وہ آہستہ آہستہ اس مہارت سے خاوند اور آس پاس کے دیگر افراد کے ذہنوں میں ذہر بھر رہی ہوتی ہیں….. ایک رشتے سے بہت سے رشتے جڑے ہوئے ہوتے ہیں…. ہوتا کیا ہے…. ایسی عورتوں کی ان گھٹیا عادات کیوجہ سے خاوند اپنے رشتوں سے دور ہوتا چلا جاتا ہے…. بہن، بھائی اور دیگر رشتے بھی ڈوری کی طرح ٹوٹتے چلے جاتے ہیں…. اور دوست، احباب ان فیملیز سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ا ن کو نہ اپنی عزت کا خیا ل ہوتا ہے…. نہ رشتوں کی اہمیت کا…. اور نہ چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا۔ عو رت ٹھنڈے اور خوشگوار مزاج کی اور ملنسار ہو…. اور اس کے
اندر برداشت اور اعلیٰ ظرفی کی مالک ہو….. سب سے اہم کہ اپنی زبان کے سخت الفاظ او ر جذبات پر کنٹرول ہو…. تو زندگی اور جینے کا لطف بھی….. اس کے آس پاس جڑے تمام لوگ پر سکو ن محسوس کرتے ہیں…. جو عورتیں زبان کی تیز ہوتی ہیں…. ہر بات کا فوراً جواب دینا ان کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے…. اور اِدھر کی بات اُدھر ……اورُادھر کی اِدھر…. ان کو سکون بھی اس طرح ملتا ہے…. وہ نہ خود کہیں کی رہتی اور دوسروں کو سکون سے ر ہنے دیتی ہے۔ مردو ں میں بھی بہت سے مرد ایسے ہوتے ہیں…. جو شکی مزاج، جھگڑا لو اور بہت ساری خراب عادتیں…. جن کیوجہ سے گھر گھر نہیں ہوتا….گھر جہنم بن جاتا ہے۔۔۔ مرد کا کردار اپنی جگہ…. لیکن ایسا بھی بہت کچھ دیکھنے کو، سیکھنے کو ملتا ہے کہ عورت اپنے اچھے، اعلیٰ کردا ر سے اپنے خاوند کی بری عادات او ر فیملی کے دیگر افراد کو اپنی محبت اور اخلاق سے بدل دیتی ہے….
گھر کا ماحول اور حالات آہستہ آہستہ تبدیل بدل جاتے ہیں…. ایک دن میں توقع رکھیں… سب ٹھیک ہو جائے گا……سالوں بھی لگ جاتے ہیں…. لیکن صبر، تحمل اور اپنی مثبت کوشش جاری رکھیں…. اور اچھے نتائج کی توقع رکھیں…. نیت صحیح ہو… تو سب ٹھیک ہو جا تا ہے۔ پہلے دور کو دیکھیں ! ہمارے گھروں میں کتنا آنا جانا ہوتا تھا…. ہماری مائیں…. د ادیاں… نانایاں کتنے کتنے کھانے پکاتی تھیں…. گھنٹوں گپ شپ ہوتی تھی…. اس دور میں رشتوں کا اپنا ہی مزہ ہوتا تھا….. ان رشتوں میں جو پیا ر و محبت، خلوص…. اور چاہتیں تھیں…….اب رشتوں میں دوریاں آ گئیں …گھروں میں….. کھانوں میں برکت…. مہمانوں کے آنے پر جو خوشی… وہ اپنی جگہ….
ان ماؤں کے چہروں پر نہ شکن نہ تھکاوٹ کا شکو ہ…. مسکراہٹیں چہروں پر سجائے ہر آنیوالے کو خندہ پیشانی سے ملنا اور کھانے کھلاتی تھیں…. اب تو دوست…. رشتہ دار سب دور ہوتے چلے جا رہے ہیں…. کچھ مہنگائی اور دیگر مسائل نے رشتوں کو دور کر دیا ہے….. اور کچھ ہماری عادات اور رویوں نے…. ہم کسی کو ملنا ہی نہیں چاہتے… نہ ہمارے پاس وقت ہے کسی کو ملنے کا…. وقت نہیں…. وقت نہیں بس یہی ڈھونڈ ر ا پیٹتے رہتے ہیں…. پہلے زمانے میں گھروں میں جو سکون اور برکت اور خوشیاں تھی… اب وہ ناپید ہوتی چلی گئیں ہیں….
تمام تر مصروفیت میں وقت نکالنا بہت ضرور ی ہے….ملنے ملانے سے گپ شپ…. ماحول میں خوشگوار اثر پڑتا ہے…. زندگی خوبصورت اور توانا ہو جاتی ہیں…. آپ اپنے کو تندرست محسوس کرتے ہیں…. ڈپریشن اور تمام تر پریشانیاں جھٹ پٹ میں غائب ہو جاتی ہیں…. افسوسناک صورتحال ! اس طرح فیملیز کا پیار و محبت کی فضا میں اکھٹے ہونے کا رجحان کم سے کم ہوتا جا رہا ہے…. اس سے رشتے کمزور بلکہ ٹوٹتے… بکھرتے جا رہے ہیں…. دوریاں ہی دوریاں ہوتی چلی جا رہی ہیں…. کچھ خواتین کا ایسا بھی طبقہ ہے جو رشتوں کو دو ر کرنے میں کافی اہم کردار ادا کرتی ہیں….غرور، تکبر، حسد، منفی سوچیں اور بہت ساری عادات
ہوتی ہیں….جس کیوجہ سے فیملیز اور خاندانوں میں جھگڑے طول پکڑ جاتے ہیں…… یہ نہ بھی جھگڑے ہوں….. آہست آہستہ خواتین کی ان عادات کیو جہ سے گھر کے دیگر افراد پر بھی منفی اور نا خوشگوار اثرات مر تب ہوتے ہیں…. ا س سے بچے اور گھر کے دیگر افراد ڈپریشن اور بہت سے ساری نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں…. اگر گھر کا سکون چاہتے ہیں….اگر چاہتے ہیں گھر کی خوشیاں لوٹ آئیں….
زند گی تندرست و تو انا ہو جائے…. زندگی کے لطف دوبا لا ہو جائیں…. تمام تر نفسیاتی مسائل اور غیر ضرور ی مسائل سے چھٹکارا مل جائے…. اپنے روٹھوں ہوؤں کو منا لیں…. اپنے دوست بنائیں…. اچھے دوست…. اچھے رشتے آپ کی زندگی میں صحت مند خوراک کی طرح کردار ادا کرتے ہیں…. اپنی عادتوں کو آپ خود بدل ڈالیں…. حسد، غرور تکبر، بد اخلاقی انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی…. اچھے اخلاق، خوشگوار موڈ مزاج والے انسان کو ہر کوئی پسند کرتا ہے…. دوسرے آپ سے خوش ہوں…. راضی ہوں…. چھوٹی سی اچھی بات… آپ کے چہرے کی مسکراہٹ دوسرے کو زندگی دے سکتی ہے دوسرے کی زندگی بدل دیتی ہے…. زندگی کا حسن اور زندگی کا لطف اٹھایئے۔ و قتاً فوقتاً اپنے دوستوں اپنے رشتے داروں کو ملنے ضرور جائیں…. کبھی ان کو چائے…. کھانے پر بلائیے…. اس ماحول اس گپ شپ سے دیکھیں آپ سب کتنا اچھا محسوس کریں گے…. رشتے بھی مضبوط ہوتے ہیں….نفرتیں کم اور محبتوں کو فروغ ملتا ہے۔اور مسائل بھی کم ہوتے ہیں۔