Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

اسلام آباد میں لیک ویو پارک سیر و تفریح سے بھر پور مقام

اسلام آباد خوبصوتی میں اپنی مثال آپ ہے…. اور اسلام آباد میں بیشمار تاریخی مقامات ہیں جس میں دور دراز سے ملکی اور غیر ملکی لوگ سیر و تفریح کیلئے آتے ہیں۔ لیک ویو پارک آنے والے لوگوں کیلئے ا نتہائی دلکش، پر سکون او ر تفریح سے بھر پور مقام ہے… جہاں بچے ، جوان اور بوڑھے ہر عمر کے لوگ بھر پور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ویسے تو نوجوانوں کی بڑی تعداد آپ کو دیکھنے کو ملے گی…. خاص کر ملک بھر سے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کے ٹورز اکثر اوقات آئے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہاں طلباء و طالبات خوب سیر و تفریح کے مزے لیتے ہیں۔ لیکن بچوں اور فیملیز کیساتھ آنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔۔۔۔ کیونکہ آپ کی پسند کی ہر چیز… چھوٹے بچوں سے لیکر بڑوں کی عمر تک ہر جھولا آپ کیلئے موجود ہے….

رولر کوسٹر، بمپر کار، آسمانی جھولے اور دیگر بیشمار جھولے موجود ہیں۔ نوجوان اپنے آپ کو خطرے میں ڈالے بیلٹ باندھے ”زپ لائن“ سے لطف اندوز اور… ایڈونچر کرتے نظر آتے ہیں۔ لیک ویو پارک میں داخل ہوتے ہی آپ کو خوبصورت، صحت مند، سفید رنگ کے گھوڑے نظر آئیں گے…. جو آنیوالوں کو سواری کراتے اور سیر کے مزے کراتے ہیں….. خیر یہ لوگ منہ مانگے دام بھی مانگ رہے ہوتے ہیں…. جہاں ان کا جتنا داؤ لگ گیا… لگا جاتے ہیں۔ لڑکیوں اور خواتین کیلئے دلکش…. دیدہ زیب اسٹالز اور دکانیں موجود ہیں…. جہاں پر منفرد جیولری، ہینڈ میڈ بیگ اور دیگر آئٹمز موجود ہیں…. جہاں پر آپ اپنی پسند کی چیزیں خرید سکتے ہیں۔

لیک ویو پارک کی انتہائی شاندار، دلفریب اور رومانٹک ”لیک“ ہے…. جہاں پر گرمیوں میں لوگ کشتی رانی کے مزے لیتے ہیں…. سردیوں میں چونکہ کشتی رانی بند کی ہوئی ہوتی ہے…. لیکن اس لیک تک آپ کو کافی چل کر جانا پڑتا ہے…. لیک ویو کا منظر بہت دلکش اور حسین ہوتا ہے… جہاں پر فیملیز اور شادی شدہ جوڑے خوب لطف اندوز ہوتے اور سیلفیاں لیتے ہیں۔۔ یہاں لوگوں کے بیٹھنے کیلئے جگہ جگہ بینچز لگے ہوئے ہیں…. اور کھانے پینے کی دکانیں بھی موجود ہیں۔ لیک ویو کی ایک اور منفرد اور تفریح مہیا کرنیوالی جگہ…. …برڈز آیوری ہے…. یہ لیک ویو پارک کے اندر الگ ہی دنیا ہے…. جہاں آپ حدِ نگاہ تک پرندوں کا نظا رہ کر سکتے ہیں…. بڑوں کیساتھ بچوں کی تفریح کیلئے بھر پور جگہ ہے…. یہاں ہزاروں کی تعداد میں ان گنت

اقسام کے پرندے موجود ہیں…. جو اپنے رنگوں اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں….. جہاں پرندوں کی چہچہاتی آوازیں کانوں میں ٹکراتی اور رس گھولتی ہیں… بچے تو و ہاں سے نکلنے کا نام ہی نہیں لیتے…. برڈز آیوری میں بس آپ چلتے جائیں اور آپ کو حد نگاہ تک رنگ برنگے…. پرندے نظر آتے جائیں گے۔ ا ور آپ پرندوں کی دنیا میں کھو جائیں گے۔ لیک ویو میں بلاشبہ ملکی اور غیر ملکی لوگوں کیلئے تفریح کا بہتر ین ساماں موجود ہے…… تمام تر سیر و تفریح کے مزے لینے کیساتھ ساتھ بہت سی سہولیات اور انتظامات مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے….. اتنے سالوں سے جو سہولہات موجود ہیں…. بہت کچھ اپ ڈیٹ کیا سکتا ہے….. ایک تو گھوڑے والے اور دیگر جھولوں کی قیمتوں کو زرا مناسب اور فکس کیا جائے…. جس کا جو دل چاہتا پیسے مانگ رہا ہے…

چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو ذرا سخت کیا جا ئے…… لیک ویو کے ”برڈز آیوری“ کی صفائی و ستھرائی کو روزانہ کی بنیاد پر زیادہ بہتر کیا جا ئے….. اور پرند وں میں مزید اضافہ کیا جا ئے اور ”برڈز آیوری“ کو مزید خوبصورت اور دلکش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک اور چیز جو آجکل ضرورت سے زیادہ ہی دیکھنے کو ملتی ہے وہ آپ لیک ویو پارک میں جہاں جہاں چلتے جائیں…. وہاں تصاویر بنانیوالے لڑکے گروپس کے گروپس موجو د ہیں…..اتنی زیادہ تعداد ان کی….. آوازیں….. کہ بس آپ پریشان ہو جائیں۔ ویسے تو آجکل موبائلز کا دور ہے۔۔لیکن بہر حال ان تصاویر کی اپنی بات ہے…. لوگ یہ شوق بھی پورا کرتے ہیں۔۔۔۔ لیکن ایسا اتفاق موبائل کے دور میں ذرا ذرا کم کم ہی ہوتا ہے۔ بہتر کہ ان تصاویر بنانیوالے لڑکوں کی تعداد کو بھی کم ہی ہو نا چاہئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں