Warning: Undefined variable $forward in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Warning: Undefined variable $remote in /home/glosuive/aishashafiq.com/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

بچوں کی من پسند غذا ….. نگٹس

! نگٹس بنانے کیلئے اجزا

بریڈ ….4 سلائس
چکن بون لیس….آدھ کلو
نمک …. آدھا چمچ
کالی مرچ ….1چائے کا چمچ
سفید مرچ …. آدھا چائے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر ….. آدھا چائے کا چمچ
سویا ساس …..1کھانے کا چمچ
لہسن پاؤڈر ….. آدھا چائے کا چمچ
ادرک پاؤڈر …. آدھا چائے کا چمچ
انڈہ ……1 عدد
دودھ …. آدھا چائے کا چمچ

ترکیب
بریڈ کے کنارے کاٹ لیں… اور چوپر میں ڈا ل لیں …. ساتھ ہی چکن اور باقی تمام اجزاء بھی ڈال دیں…. اور اچھی طرح مکس کر لیں …. اب ہاتھوں کو تیل لگا لیں اور سارے مکسچر کو ہاتھوں کی مدد سے مکس کر کے مناسب سی تہہ بچھا لیں۔ اور ٹکڑیاں کاٹ لیں۔ اور دوسری طرف ایک پیالی میں انڈہ توڑ لیں …. اس میں دودھ، نمک اور سفید مرچ شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ کٹے ہوئے نگٹس کو انڈے والے مکسچر میں ڈپ کر یں … او ر پھر بریڈ کرمز لگائیں او ر کچھ گھنٹوں کیلئے فریز میں رکھ دیں، پھر نکال کر فرائی کریں اور بچوں کو مزے سے کھلائیں۔

chicken nuggets with ketchup
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں